حدثنا الشيخ أبو بكر أحمد بن إسحاق الفقيه، أخبرنا الحسن بن علي بن زياد، حدثنا إسماعيل بن أبي أُويس، حدثني أخي، عن سليمان بن بلال، عن سُهيل بن أبي صالح، عن أبيه، عن أبي هريرة، أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لا تقومُ الساعةُ حتى يَنزِلَ الرُّومُ بالأعماق، فيخرج إليهم جلبٌ من المدينة من خيار أهل الأرض يومئذٍ، فإذا تصافُّوا قالت الرُّوم: خلُّوا بيننا وبين الذين سَبَوْا منا نُقاتِلُهم، فيقول المسلمون: لا والله لا نُخلِّي بينكم وبين إخواننا، فيقاتلونهم فينهزم ثُلثٌ لا يتوبُ الله عليهم أبدًا، ويُقتل ثلثٌ هم أفضلُ الشهداء عند الله ﷿، ويصبحُ ثلثٌ لا يُفتنون أبدًا، فيبلُغون القُسطنطينيَّة فيَفتَتِحون، فبينما هم يَقسِمون غنائمهم وقد علَّقوا سلاحهم بالزَّيتون، إذ صاحَ الشيطان إنَّ المسيح قد خَلَفَكم في أهلِيكُم، وذلك باطلٌ، فإذا جاؤوا الشامَ خَرَجَ، فبينما هم يعتدُّون للقتال ويُسَوُّون الصفوف، إذ أُقِيمت الصلاةُ صلاةُ الصبح، فينزلُ عيسى ابن مريم صلوات الله عليه، فأَمَّهم، فإذا رآه عدوُّ الله ذابَ كما يذوبُ المِلحُ، فلو تَرَكَه لانذابَ حتى يَهْلِكَ، ولكن يقتلُه الله بيده، فيُريهم دمه في حربتِه" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8486 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک رومی (شام کے مقام) اعماق میں نہ اتر آئیں، پس ان کے مقابلے کے لیے مدینہ سے ایک لشکر نکلے گا جو اس وقت کے بہترین اہل زمین میں سے ہوگا، جب وہ صف آراء ہوں گے تو رومی کہیں گے: ہمارے اور ان لوگوں کے درمیان سے ہٹ جاؤ جنہوں نے ہمارے لوگ قید کیے ہیں تاکہ ہم ان سے قتال کریں، تو مسلمان کہیں گے: اللہ کی قسم! ہم تمہارے اور اپنے بھائیوں کے درمیان سے ہرگز نہیں ہٹیں گے، چنانچہ وہ ان سے قتال کریں گے، (مسلمانوں کا) ایک تہائی لشکر بھاگ کھڑا ہوگا جن کی توبہ اللہ کبھی قبول نہیں فرمائے گا، ایک تہائی قتل کر دیا جائے گا جو اللہ کے نزدیک بہترین شہداء ہوں گے، اور ایک تہائی کو فتح نصیب ہوگی جو کبھی کسی فتنے میں نہیں پڑیں گے، پھر وہ قسطنطنیہ پہنچ کر اسے فتح کریں گے، ابھی وہ اپنی غنیمتیں تقسیم کر رہے ہوں گے اور انہوں نے اپنے ہتھیار زیتون کے درختوں سے لٹکا رکھے ہوں گے کہ اچانک شیطان چیخ کر کہے گا کہ مسیح (دجال) تمہارے پیچھے تمہارے اہل و عیال میں پہنچ چکا ہے، حالانکہ یہ خبر جھوٹی ہوگی، جب وہ شام پہنچیں گے تو (دجال) ظاہر ہو جائے گا، پھر جب وہ قتال کی تیاری اور صفیں درست کر رہے ہوں گے تو نمازِ صبح کے لیے اقامت کہی جائے گی، تب عیسیٰ ابن مریم صلوات اللہ علیہ نازل ہوں گے اور ان کی امامت فرمائیں گے، جب اللہ کا دشمن (دجال) آپ کو دیکھے گا تو اس طرح پگھلنے لگے گا جیسے نمک (پانی میں) پگھلتا ہے، اگر آپ اسے (اس کے حال پر) چھوڑ بھی دیں تو وہ پگھل کر ہلاک ہو جائے، لیکن اللہ تعالیٰ اسے آپ کے ہاتھوں قتل کروائے گا اور آپ کو اپنے نیزے پر اس کا خون دکھائیں گے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8696]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل الحسن بن علي بن زياد وإسماعيل بن أبي أُويس» [ترقيم الرساله 8696] [ترقيم الشركة 8588] [ترقيم العلميه 8486]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح