☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8666
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8666
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا خالد بن الحارث، حدثنا أبو عَوْن، عن محمد بن سِيرِين قال: لما كان يومُ الجَرَعة قال جُندُب: والله ليُهراقَنَّ دماءٌ، فقال رجل: كلا والله، قال: قلت: بلى والله، قال: كلّا والله، إنه لحديثُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم حَدَّثَنِيهِ، قال: قلت: أراكَ اليومَ جليسَ سَوءٍ، تسمعُني أحدِّثُ وقد سمعتَه من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فلا تنهاني؟! فقال: ما لك وما للغضبِ! قال: فأَقبلتُ أسألُه، فإذا هو حُذَيفةُ بن اليَمَان (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8458 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب «یوم الجرعہ» پیش آیا تو جندب رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! ضرور خون بہایا جائے گا، ایک شخص نے کہا: ہرگز نہیں، اللہ کی قسم! جندب رضی اللہ عنہ نے کہا: کیوں نہیں، اللہ کی قسم! یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث ہے جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے بیان فرمائی تھی۔ محمد بن سیرین کہتے ہیں: میں نے (دل میں) کہا: میں آج تمہیں ایک برا ہم نشین دیکھ رہا ہوں، تم مجھے حدیث بیان کرتے ہوئے سن رہے ہو اور تم نے خود اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا ہے پھر بھی تم مجھے (غلطی سے) نہیں روکتے؟! تو اس شخص نے کہا: تمہیں غصہ کیوں آ رہا ہے! کہتے ہیں کہ پھر میں ان کی طرف متوجہ ہوا اور ان سے پوچھنے لگا تو پتہ چلا کہ وہ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8666]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، وهو من رواية محمد بن سيرين عن جندب» [ترقيم الرساله 8666] [ترقيم الشركة 8560] [ترقيم العلميه 8458]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (8665) Back to Bab Next Hadith → (8667)