☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8652
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8652
أخبرنا أبو بكر بن أبي نَصْر المذكِّر بمَرو، حدثنا أحمد بن محمد بن عيسى القاضي، حدثنا أبو نُعيم وأبو حُذيفة قالا: حدثنا سفيان، عن منصور، عن سالم بن أبي الجعد، عن نُبيط بن شَريط، عن حُذيفة قال: تُعرَضُ فتنةٌ على القلوب، فأيُّ قلب أنكرَها، نُكِتَت في قلبه نُكتةٌ بيضاءُ، وأيُّ قلب لم يُنكرها، نُكِتَت في قلبه نكتةٌ سوداء، ثم تُعرَض فتنةٌ أخرى على القلوب، فإن أنكرها القلبُ الذي أنكرها في المرة الأولى، نُكِتَت نكتةٌ بيضاءُ، وإن لم يُنكرها، نُكِتَت نكتةٌ سوداءُ، ثم تُعرَض فتنةٌ أخرى على القلوب، فإن أنكرَها الذي أنكرها في المرتين الأُوليين، اشتدَّ وابيضَّ وصَفَا، ولم تضرَّه فتنة أبدًا، وإن لم يُنكرها في المرتين الأوليين (1) ، اسودَّ واربَدَّ ونَكَسَ، فلا يعرفُ حقًّا، ولا يُنكر مُنكَرًا (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8446 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”دلوں پر فتنہ پیش کیا جاتا ہے، پس جس دل نے اس کا انکار کیا اس میں ایک سفید نکتہ لگا دیا جاتا ہے، اور جس دل نے اس کا انکار نہ کیا اس میں ایک سیاہ نکتہ لگا دیا جاتا ہے، پھر دلوں پر دوسرا فتنہ پیش کیا جاتا ہے، پس جس دل نے پہلی بار انکار کیا تھا اگر وہ (دوبارہ) انکار کرے تو اس میں مزید سفید نکتہ لگا دیا جاتا ہے، اور جس نے انکار نہ کیا اس میں سیاہ نکتہ لگا دیا جاتا ہے، پھر دلوں پر تیسرا فتنہ پیش کیا جاتا ہے، پس جس نے پہلے دو بار انکار کیا تھا اگر وہ (اب بھی) انکار کرے تو وہ دل مضبوط، سفید اور شفاف ہو جاتا ہے اور اسے کبھی کوئی فتنہ نقصان نہیں پہنچاتا، لیکن اگر اس نے پہلے دو بار انکار نہ کیا ہو تو وہ دل سیاہ، مٹیالے رنگ کا اور اوندھا ہو جاتا ہے، پھر نہ وہ کسی نیکی کو پہچانتا ہے اور نہ کسی برائی کا انکار کرتا ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8652]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح مرفوعًا، وهذا إسناد رجاله في الجملة ثقات إلّا أنَّ قوله فيه: "عن نبيط بن شريط" ذهول من بعض رواته، وقد يكون من المصنف نفسه، فإنَّ نبيط بن شريط صحابي صغير، ولا يعرف لسالم رواية عنه، إنما يروي عن آخرَ اسمه نبيط غير منسوب، ومهما يكن من أمر فإنَّ ...» [ترقيم الرساله 8652] [ترقيم الشركة 8548] [ترقيم العلميه 8446]
الحكم على الحديث
حديث صحيح مرفوعًا
Grade: حديث صحيح مرفوعًا
← Previous Hadith (8651) Back to Bab Next Hadith → (8653)