حدثنا محمد، حدثنا بحر، حدثنا ابن وهب، أخبرنا معاوية بن صالح، عن صفوان بن عمرو، أنه سمع أبا مريم مولى أبي هريرة يقول: مرَّ أبو هريرة بمروان وهو يَبْني داره التي وَسَط المدينة، قال: فجلستُ إليه والعمال يعملون، قال: ابنُوا شديدًا، وأَمِّلوا بعيدًا، وموتوا قريبًا، فقال مروان: إنَّ أبا هريرة ليُحِدِّثُ العمّال، فماذا تقول لهم يا أبا هريرة؟ قال: قلت: ابنوا شديدًا، وأمِّلوا بعيدًا، وموتوا قريبًا، يا معشر قريش - ثلاث مرّات. اذكروا كيف كنتم أمس وكيف أصبحتم اليومَ تُخدمون، أرقَّاؤكم فارسُ والرّومُ، كلوا خبزَ السَّمِيذ، واللحمَ السَّمين، لا يأكُل بعضُكم بعضًا، ولا تَكادَمُوا تكادُمَ البراذين، وكونوا اليومَ صغارًا تكونوا غدًا كبارًا، والله لا يرتفعُ منكم رجلٌ درجةً إِلَّا وَضَعَه الله يوم القيامة (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8431 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
ابومریم جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں، سے روایت ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مروان کے پاس سے گزرے جبکہ وہ مدینہ کے وسط میں اپنا گھر بنا رہا تھا، (ابومریم کہتے ہیں) میں ان کے پاس بیٹھ گیا جبکہ مزدور کام کر رہے تھے، تو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مضبوط عمارتیں بناؤ، لمبی امیدیں وابستہ کرو اور قریب ہی مر جاؤ۔“ اس پر مروان نے کہا: ابوہریرہ تو مزدوروں سے باتیں کر رہے ہیں، اے ابوہریرہ! آپ انہیں کیا کہہ رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے کہا ہے کہ مضبوط عمارتیں بناؤ، لمبی امیدیں رکھو اور قریب ہی مر جاؤ۔ اے قریش کی جماعت! — انہوں نے یہ بات تین بار کہی — یاد کرو کہ تم کل کیا تھے اور آج تم کیسے ہو گئے ہو کہ تمہاری خدمت کی جا رہی ہے، فارس اور روم کے لوگ تمہارے غلام ہیں، تم بہترین چھنے ہوئے میدے کی روٹی «خبز السَّمِيذ» اور فربہ گوشت کھاتے ہو، دیکھو! تم ایک دوسرے کو (ظلم و ستم سے) نہ کھانا، اور نہ ہی ایک دوسرے کو اس طرح کاٹنا جیسے خچر ایک دوسرے کو کاٹتے ہیں، اور آج (تواضع کی وجہ سے) چھوٹے بن کر رہو تو کل (آخرت میں) بڑے بن جاؤ گے، اللہ کی قسم! تم میں سے جو شخص بھی (دنیا میں تکبر سے) اپنا درجہ بلند کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن پست کر دے گا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8637]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8637] [ترقيم الشركة 8533] [ترقيم العلميه 8431]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح