☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8627
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8627
أخبرنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا عُبيد بن شَريك البزّار، حدثنا أبو الجُماهر، حدثنا سعيد بن بَشير، عن قَتَادة، عن عُقبة بن عمرو بن أوس السَّدُوسي قال: أَتينا عبد الله بن عمرو بن العاص وعليه بُرْدانِ قِطْريَّانِ وعليه عمامةٌ، وليس عليه سِرْبال - يعني القميص - فقلنا له: إنك قد رَوَيتَ عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ورَوَيتَ الكتب، فقال: ممَّن أنتم؟ قال: فقلنا: من أهل العراق، فقال: إنكم يا أهل العراق تكذبون وتُكذِّبون وتَسخَرون، قال: فقلت: لا والله لا نُكذِّبُك ولا نكذبُ عليك ولا نسخرُ منك، قال: فإنَّ بني قنطُوراء وكركرى (1) لا يخرجون حتى يربطوا خيولهم بنخل الأُبُلّة، كم بينها وبين البصرة؟ قال: فقلنا: أربعةُ فراسخ، قال: فيبعثون أن خلُّوا بيننا وبينها، قال: فيَلحَقُ ثلثٌ بهم، وثلثٌ بالكوفة، وثلثٌ بالأعراب، ثم يبعثون إلى أهل الكوفة: أن خلُّوا بيننا وبينها، فيلحقُ بهم ثلثٌ، وثلثٌ بالأعراب، وثلثٌ بالشام، قال: فقلنا: ما أَمَارَةُ ذلك؟ قال: إِذا طَبَّقَتِ الأرضَ إمارةُ الصِّبيان (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8421 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
عقبہ بن عمرو بن اوس سدوسی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہم سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کے پاس آئے، وہ دو دھاری دار چادریں اوڑھے ہوئے تھے اور ان کے سر پر عمامہ تھا لیکن انہوں نے قمیص نہیں پہنی تھی، ہم نے ان سے عرض کیا: آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے احادیث روایت کی ہیں اور سابقہ کتابوں کا علم بھی رکھتے ہیں، انہوں نے پوچھا: ”تم کہاں سے ہو؟“ ہم نے کہا: اہل عراق سے، انہوں نے فرمایا: ”اے اہل عراق! تم جھوٹ بولتے ہو، جھٹلاتے ہو اور تمسخر کرتے ہو،“ میں نے کہا: نہیں اللہ کی قسم! ہم نہ آپ کو جھٹلاتے ہیں، نہ آپ پر جھوٹ باندھتے ہیں اور نہ آپ کا مذاق اڑاتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”یقیناً بنو قنطوراء اور کرکری اس وقت تک خروج نہیں کریں گے جب تک وہ اپنے گھوڑے مقامِ ابلہ کے کھجور کے درختوں سے نہ باندھ دیں،“ پھر پوچھا: ”ابلہ اور بصرہ کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟“ ہم نے کہا: چار فرسخ، انہوں نے فرمایا: ”پھر وہ دشمن مطالبہ کریں گے کہ ہمارے اور بصرہ کے درمیان سے ہٹ جاؤ، تو ایک تہائی لوگ ان سے جا ملیں گے، ایک تہائی کوفہ چلے جائیں گے اور ایک تہائی دیہاتیوں سے جا ملیں گے، پھر وہ دشمن اہل کوفہ کو پیغام بھیجیں گے کہ ہمارے اور کوفہ کے درمیان سے ہٹ جاؤ، تو ایک تہائی ان سے جا ملیں گے، ایک تہائی دیہاتیوں سے جا ملیں گے اور ایک تہائی شام چلے جائیں گے،“ ہم نے پوچھا: اس کی علامت کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”جب روئے زمین پر بچوں کی حکمرانی چھا جائے گی۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8627]
تخریج الحدیث
«صحيح عن عبد الله بن عمرو بن العاص، وهذا إسناد ضعيف لضعف سعيد بن بشير، وقد خولف فيه عن قتادة، حيث جعله من روايته عن عقبة بن عمرو بن أوس، وكذا وقع مسمّى هنا في رواية أبي الجماهر» [ترقيم الرساله 8627] [ترقيم الشركة 8523] [ترقيم العلميه 8421]
الحكم على الحديث
صحيح عن عبد الله بن عمرو بن العاص
Grade: صحيح عن عبد الله بن عمرو بن العاص
← Previous Hadith (8626) Back to Bab Next Hadith → (8628)