فحدَّثَناه الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا العباس بن الفضل الأسفاطي، حدثنا إسماعيل بن أبي أويس، حدثنا عَباية بن بكر بن أبي ليلى المُزَني، عن إبراهيم بن إسماعيل بن مُجمِّع، عن عبد الله بن أبي بكر بن عمرو بن حزم، عن أبيه قال: حدثني أبو البَدَّاح بن عاصم الأنصاري، عن أبيه أنه قال: سألنا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم حِدْثانَ ما قَدِمَ، فقال:"أين حِبْسُ سَيَل؟" قلنا: لا ندري، فمرَّ بي رجلٌ من بني سُلَيم، فقلتُ: من أين جئتَ؟ فقال: من حِبْس سَيَل، فدعوتُ بنعلي، فانحدرت إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فقلت: يا رسول الله، إِنَّكَ سألتنا عن حِبْس سَيَل، وإنَّه لم يكن لنا به عِلمٌ، وإنه مرَّ بي هذا الرجل فسألته، فزَعَمَ أنَّ به أهله، فسأله رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"أين أهلك؟" قال: بحبس سيل، فقال:"أخِّرْ أهلك، فإنه يُوشِكُ أن تخرج منه نار تضيء أعناق الإبل ببصرى" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وأما حديث أبي هريرة:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8368 - منكر
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوالبداح بن عاصم انصاری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ تشریف آوری کے کچھ ہی عرصہ بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ” «حِبْسُ سَيَل» (حبسِ سیل) کہاں ہے؟“ ہم نے عرض کیا: ہمیں نہیں معلوم۔ پھر میرے پاس سے قبیلہ بنو سلیم کا ایک شخص گزرا، میں نے پوچھا: ”کہاں سے آئے ہو؟“ اس نے کہا: حبسِ سیل سے۔ میں نے فوراً اپنی جوتیاں منگوائیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف دوڑا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے ہم سے حبسِ سیل کے بارے میں پوچھا تھا اور ہمیں معلوم نہ تھا، اب یہ شخص میرے پاس سے گزرا ہے اور کہتا ہے کہ اس کے اہل خانہ وہیں رہتے ہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”تمہارے گھر والے کہاں ہیں؟“ اس نے کہا: حبسِ سیل میں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھر والوں کو وہاں سے ہٹا لو، کیونکہ عنقریب وہاں سے ایک آگ نکلے گی جو بصرہ میں اونٹوں کی گردنوں کو روشن کر دے گی۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8573]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، لضعف إبراهيم بن إسماعيل بن مجمع وجهالة عباية بن بكر، وقال الذهبي في "التلخيص": منكر وإبراهيم ضعيف وإسماعيل متكلم فيه» [ترقيم الرساله 8573] [ترقيم الشركة 8470] [ترقيم العلميه 8368]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف