فأخبرناه أحمد بن سلمان الفقيه، حدثنا أبو داود السجستاني، حدثنا سليمان بن حَرْب، حدثنا حماد بن زيد. وأخبرنا أحمد بن سلمان (1) ، حدثنا أبو داود، حدثنا سهل بن بكار، حدثنا حماد بن سَلَمة؛ جميعًا عن عثمان الشَّحَّام (2) ، عن مُسلم بن أبي بَكْرة قال: سمعت أبا بكرة يقول: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ألا إنها ستكون فتنٌ، ألا ثم تكون فتنةٌ القاعدُ فيها خير من القائم، والقائم فيها خيرٌ من الماشي، والماشي فيها خير من الساعي إليها، فإذا نَزَلَت أَلَا مَن كان له إبلٌ فليلحق بإبله، ومن كان له غنمٌ فليلحق بغنيه، ومن كانت له أرضٌ فليلحق بأرضه" فقال له رجل: يا رسول الله، أرأيت إن لم يكن له إبل ولا غنم ولا أرضٌ؟ قال:"فليأخُذُ حجرًا فليدقَّ به على حدِّ سيفه، ثم لينج إن استطاع النَّجاةَ" ثم قال:"اللهم هل بلغتُ؟" ثلاثًا، فقال رجل: يا رسول الله، أرأيتَ إِن أُكرِهتُ حتى ينطلق بي إلى أحد الصَّفّين - أو إلى أحد الفِئَتين - فيرميني رجل بسهم أو يضربني بسيف فيقتلني؟ قال:"يُبوء بإثمه وإثمِك فيكون من أصحاب النار" قالها ثلاثًا (1) . أما حديث سعد بن مالك:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8361 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! عنقریب فتنے ہوں گے، پھر ایسا فتنہ ہوگا جس میں بیٹھنے والا کھڑے ہونے والے سے بہتر ہوگا، کھڑا رہنے والا چلنے والے سے بہتر ہوگا اور چلنے والا اس کی طرف دوڑنے والے سے بہتر ہوگا، پس جب وہ فتنے نازل ہوں تو جس کے پاس اونٹ ہوں وہ اپنے اونٹوں میں چلا جائے، جس کے پاس بکریاں ہوں وہ اپنی بکریوں میں چلا جائے اور جس کے پاس زمین ہو وہ اپنی زمین میں چلا جائے۔“ ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر کسی کے پاس نہ اونٹ ہوں، نہ بکریاں اور نہ زمین؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ایک پتھر لے کر اپنی تلوار کی دھار پر مارے (تاکہ وہ کند ہو جائے)، پھر اگر بچ نکلنے کی استطاعت رکھے تو بچ نکلے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین بار فرمایا: ”اے اللہ! کیا میں نے پیغام پہنچا دیا ہے؟“ ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر مجھے زبردستی (فتنے کے دوران) کسی ایک صف یا گروہ میں لے جایا جائے اور کوئی شخص مجھے تیر مارے یا تلوار سے ضرب لگا کر قتل کر دے تو میرا کیا بنے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین بار فرمایا: ”وہ (قاتل) اپنے اور تمہارے گناہ کے ساتھ لوٹے گا اور وہ دوزخیوں میں سے ہوگا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8565]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي من أجل عثمان الشحام وشيخه مسلم بن أبي بكرة» [ترقيم الرساله 8565] [ترقيم الشركة 8463] [ترقيم العلميه 8361]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
Grade: إسناده قوي