أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا كَهمَس بن الحسن، عن عبد الله بن شقيق العُقَيلي، عن مِحجَن بن الأدرَع قال: بَعَثَني رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لحاجةٍ ثم عارَضَني في بعض طرق المدينة، ثم صَعَّدَ على أُحدٍ وصَعَدتُ معه، فأقبل بوجهه نحو المدينة فقال لها قولًا، ثم قال:"وَيلُ أمِّكِ. أو وَيحُ أمِّها - قريةً يَدَعُها أهلُها أَيْنعَ ما تكون، يأكلها عافية (1) الطيرِ والسِّباع - يأكل ثمرها - فلا يدخلُها الدَّجالُ إن شاء الله، كلما أراد دخولها تلقاه بكل نَقْبٍ من نقابِها مَلَكٌ مُصلِتٌ يَمنعُه عنها" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8315 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا محجن بن ادرع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے کسی کام سے بھیجا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے مدینہ کے کسی راستے میں ملے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم احد (پہاڑ) پر چڑھے اور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ چڑھا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا رخ مدینہ کی طرف کیا اور اس (شہر) کے بارے میں کچھ ارشاد فرمایا، پھر فرمایا: ”تیری ماں ہلاک ہو (یا اس کی ماں ہلاک ہو) - یہ ایسی بستی ہے کہ اس کے رہنے والے اسے اس وقت (ویران) چھوڑ دیں گے جب وہ اپنی پوری شادابی اور پھلوں کے پکنے کے عروج پر ہوگی، پرندے اور درندے اس کے پھل کھائیں گے - اور اس میں دجال داخل نہیں ہو سکے گا، ان شاء اللہ، وہ جب بھی اس میں داخل ہونے کا ارادہ کرے گا تو اس کے ہر راستے پر ننگی تلوار لیے ہوئے ایک فرشتہ اس کا سامنا کرے گا جو اسے اس سے روک دے گا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8520]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، رجاله ثقات إلّا أنه منقطع بين عبد الله بن شقيق ومحجن، بينهما فيه رجاء بن أبي رجاء الباهلي، ورجاء هذا لم يرو عنه غير عبد الله بن شقيق، ولم يؤثر توثيقه عن غير العجلي وابن حبان» [ترقيم الرساله 8520] [ترقيم الشركة 8417] [ترقيم العلميه 8315]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره