☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8515
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8515
أخبرني أبو الحسين محمد بن أحمد بن تميم القنطري، حدثنا أبو قلابة، حدثنا أبو عاصم، أخبرنا عبد الحميد بن جعفر، عن صالح بن أبي عريب، عن كثير بن مُرَّة، عن عوف بن مالك الأشجعي: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم خرج عليهم وأَقْناءُ مَعلَّقةٌ، وقِنوٌ منها حَشَفٌ، ومعه عصًا، فطَعَنَ بالعصا في القِنْو، قال:"لو شاءَ ربُّ هذه الصدقة فتصدَّق بأطيب منها، إنَّ صاحب هذه الصدقةِ يأكلُ الحَشَفَ يومَ القيامة"، ثم أقبَلَ علينا فقال:"أما والله يا أهل المدينة لَتدَعُنَّها مُذلَّلةً أربعين عامًا للعوافي" قلنا: الله ورسوله أعلم، ثم قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أتدرون ما العوافي؟" قالوا: لا، قال:"الطيرُ والسباع" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8310 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے جبکہ کھجوروں کے خوشے لٹکے ہوئے تھے اور ان میں سے ایک خوشہ ردی اور سوکھی کھجوروں کا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک عصا (لاٹھی) تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس عصا سے اس خوشے میں ٹھوکا مارا اور فرمایا: ”اگر اس صدقہ کرنے والے کا رب چاہتا تو وہ اس سے بہتر صدقہ کر دیتا، یقیناً اس صدقہ کا مالک قیامت کے دن ردی کھجوریں ہی کھائے گا،“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”خبردار! اے اہل مدینہ، اللہ کی قسم، تم اسے (مدینہ کو) چالیس سال تک پرندوں اور درندوں کے لیے یونہی چھوڑ دو گے۔“ ہم نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ «العوافي» سے کیا مراد ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے مراد پرندے اور درندے ہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8515]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل شيخ المصنف وصالح بن أبي عريب» [ترقيم الرساله 8515] [ترقيم الشركة 8412] [ترقيم العلميه 8310]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (8514) Back to Bab Next Hadith → (8516)