☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8416
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8416
حدَّثَناه أبو جعفر محمد بن أحمد بن سعيد المُذكِّر، حَدَّثَنَا أبو زُرْعة عبيد الله بن عبد الكريم الرازي، حَدَّثَنَا إبراهيم بن موسى، حَدَّثَنَا عيسى بن يونس (5) ، حَدَّثَنَا عثمان بن حَكِيم، عن زياد بن عِلاقة - واللفظُ لحديث أبي زُرعة الإمام (1) - حَدَّثَنَا أسامة بن شَريك، قال: كنّا جلوسًا عند النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم كأنما على رؤوسنا الطيرُ، لا يتكلّمُ مِنَّا مُتكلِّمٌ، إذ جاءه ناسٌ من الأعراب فقالوا: يا رسول الله، أفْتِنا في كذا، أفْتِنا في كذا، فقال:"يا أيها الناس، وَضَعَ الله الحَرَجَ إِلَّا مَن اقتَرَض لأخيه عِرْضًا، فذلك الذي حَرِجَ وهَلَك". قالوا: أفنَتَداوى يا رسول الله؟ قال:"نعم، إنَّ الله ﷿ لم يُنزِلْ داءً إِلَّا أَنزل له شفاءً، غيرَ داءٍ واحد" قالوا: وما هو يا رسول الله؟ قال:"الهَرَمُ". قالوا: فمن أحبُّ عبادِ الله إلى الله؟ قال:"أحسَنُهم خُلُقًا" (2) . ومنهم شَيْبانُ بن عبد الرحمن النَّحْوي:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں اس طرح بانتہائی ادب و وقار کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ گویا ہمارے سروں پر پرندے بیٹھے ہوں اور ہم میں سے کوئی بھی کلام نہیں کر رہا تھا، اسی دوران کچھ دیہاتی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور مختلف امور کے بارے میں دریافت کرنے لگے: اے اللہ کے رسول! ہمیں فلاں کے بارے میں بتائیے، ہمیں فلاں کے بارے میں حکم دیجیے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! اللہ تعالیٰ نے حرج کو اٹھا لیا ہے سوائے اس شخص کے جس نے اپنے بھائی کی عزت و آبرو پر ناحق زبان درازی کی ہو، پس وہی شخص گناہ میں پڑا اور ہلاک ہو گیا۔“ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا ہم (بیماری میں) دوا کا استعمال کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، بیشک اللہ عزوجل نے کوئی ایسی بیماری نازل نہیں کی جس کے لیے شفاء نازل نہ کی ہو، سوائے ایک بیماری کے۔“ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! وہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بڑھاپا۔“ انہوں نے پوچھا: اللہ کے نزدیک اس کے بندوں میں سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جن کے اخلاق سب سے بہتر ہیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8416]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل أبي جعفر المذكّر شيخ المصنّف» [ترقيم الرساله 8416] [ترقيم الشركة 8315]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (8415) Back to Bab Next Hadith → (8417)