أخبرني أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدَّثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدَّثنا مُسدَّد، حدَّثنا عبد الواحد بن زياد، عن عاصم بن كُليب قال: حدثني أبي، أنه سمع أبا هريرة يقول: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"مَن رآني في المَنام فقد رآني؛ إِنَّ الشيطان لا يَتمثَّلُني". قال أَبي: فحدَّثتُ به ابنَ عباس وقلتُ: قد رأيتُه؛ فذكرتُ الحسنَ بن علي فشبَّهتُه به، فقال ابن عباس: إنه كان يُشبِهُه (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8186 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو بیشک اس نے مجھے ہی دیکھا، کیونکہ شیطان میری مشابہت اختیار نہیں کر سکتا۔“ راوی کہتے ہیں کہ میرے والد نے کہا: میں نے یہ حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما کو سنائی اور کہا کہ میں نے خواب میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا ہے، پھر میں نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا ذکر کیا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ان کے مشابہ قرار دیا، تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: بیشک وہ (سیدنا حسن) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مشابہ تھے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 8386]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي، عاصم بن كليب وأبوه صدوقان لا بأس بهما» [ترقيم الرساله 8386] [ترقيم الشركة 8287] [ترقيم العلميه 8186]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
Grade: إسناده قوي