أخبرني أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبيُّ، حدَّثنا أبو عيسى محمد بن عيسى، حدَّثنا قُتيبة بن سعيد، حدَّثنا بكر بن مُضَر، عن ابن الهاد، عن عبد الله بن خَبَّاب، عن أبي سعيدٍ الخُدْري، أنه سمع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إذا رأى أحدُكم الرُّؤيا يحبُّها فإنما هي من الله، فليَحمَدِ الله عليها وليُحدِّثْ بما رأى، وإذا رأى غيرَ ذلك مما يَكرَه فإنما هي من الشيطان، فليَستعِذْ بالله من شَرِّها ولا يَذْكُرْها لأحد، فإنها لا تَضرُّه" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8181 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جسے وہ پسند کرتا ہو تو وہ اللہ کی طرف سے ہے، پس اسے چاہیے کہ وہ اس پر اللہ کی حمد بیان کرے اور اسے دوسروں کو بتائے، اور جب وہ اس کے علاوہ ناپسندیدہ خواب دیکھے تو وہ شیطان کی طرف سے ہے، پس اسے چاہیے کہ وہ اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے اور اسے کسی سے ذکر نہ کرے، کیونکہ وہ اسے نقصان نہیں پہنچائے گا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 8380]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8380] [ترقيم الشركة 8281] [ترقيم العلميه 8181]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح