☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8346
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8346
حدَّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدَّثنا أبو زُرْعة الدِّمشقي، حدَّثنا أحمد بن خالد الوَهْبي، حدَّثنا محمد بن إسحاق، عن محمد طلحة بن يزيد (2) ابن رُكانة، عن أمِّه عائشةَ بنت مسعود، عن أبيها مسعود قال: لما سرقَتْ تلك المرأةُ القطيفةَ من بيتِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، أعظَمنا ذلك، وكانت امرأةً من قريش، فجئنا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فكلَّمناه، فقلنا: يا رسولَ الله، نحن نَفْدِيها بأربعينَ أُوقِيَّة، قال:"تُطهَّرُ خيرٌ لها"، فلمَّا سَمِعْنا من قولِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أتَينا أسامةَ بن زيد، فقلنا: اشفَعْ لنا إلى رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم في شأنِ هذه المرأة، نحن نَفْدِيها بأربعينَ وُقيَّة، فلمَّا رأى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم جِدَّ الناسِ في ذلك قام خطيبًا، فقال:"يا أيها الناسُ، ما إكثارُكم في حدٍّ من حدودِ الله وَقَعَ على أَمَةٍ مِن إماءِ الله؟! والذي نفسُ محمدٍ بيده، لو كانت فاطمةُ بنتُ محمد نَزلَتْ بالذي نَزلَتْ به هذه المرأةُ لقَطَعَ محمدٌ يدَها". قال: فأيسَ الناسُ، وقَطَع رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يدَها. قال محمد بن إسحاق: فحدَّثني عبد الله بن أبي بكر: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بعد ذلك كان يَرحَمُها ويَصِلُها (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8147 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب اس عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گھر سے مخمل کی چادر (قطیفہ) چوری کی تو ہمیں یہ بات بہت گراں گزری، وہ قریش کی ایک خاتون تھی، پس ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے بات کی اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ہم اس کے بدلے چالیس اوقیہ فدیہ دیتے ہیں“، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا (حد کے ذریعے) پاک ہو جانا اس کے لیے بہتر ہے“، جب ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان سنا تو ہم سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے کہا: ”آپ اس عورت کے معاملے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ہماری سفارش کریں، ہم اس کے بدلے چالیس اوقیہ فدیہ دینے کو تیار ہیں“، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس معاملے میں لوگوں کی حد درجہ کوشش دیکھی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”اے لوگو! تمہیں اللہ کی حدود میں سے ایک ایسی حد کے بارے میں اتنی زیادہ گفتگو کرنے کی کیا ضرورت پیش آ گئی ہے جو اللہ کی بندیوں میں سے ایک بندی پر واجب ہو چکی ہے؟! اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی جان ہے، اگر محمد کی بیٹی فاطمہ بھی اس کام کا ارتکاب کرتیں جس کا اس عورت نے کیا ہے تو محمد ضرور اس کا ہاتھ کاٹ دیتا۔“ راوی کہتے ہیں: پھر لوگ مایوس ہو گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔ محمد بن اسحاق کہتے ہیں: مجھے عبداللہ بن ابوبکر نے بتایا کہ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس عورت پر رحم فرماتے تھے اور اس کے ساتھ حسنِ سلوک کرتے تھے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8346]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، محمد بن إسحاق مدلس ورواه بالعنعنة، وذهل الحافظ ابن حجر في "فتح الباري" 21/ 469» [ترقيم الرساله 8346] [ترقيم الشركة 8247] [ترقيم العلميه 8147]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (8345) Back to Bab Next Hadith → (8347)