☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8315
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8315
فحدَّثَناه أبو زكريا العَنْبري، حدَّثنا أبو عبد الله البُوشَنْجي، حدَّثنا أحمد بن حنبل، حدَّثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن سهيل بن أبي صالح، عن أبيه، عن أبي هريرة، أن النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم قال:"مَن شَرِبَ الخمرَ فاجلِدُوه، ثم إذا شَرِبَ فاجلِدُوه، ثم إذا شَرِبَ فاجلِدُوه، ثم إذا شَرِبَ في الرابعة فاقتُلُوه" (1) . قال مَعمَر: فَحَدَّثَتُ به محمد بن المُنكدِر فقال: قد تُرِكَ ذلك بعدُ، أُتِيَ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم بابن النُّعَيمان فجلدَه، ثم أُتِي به فجلدَه، ثم أُتِيَ به فجلدَه، ثم أُتِي به في الرابعة فجلدَه، ولم يَزِدْ على ذلك (1) . فأما حديثُ معاوية:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص شراب پیے اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر وہ دوبارہ پیے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر وہ تیسری مرتبہ پیے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر وہ چوتھی مرتبہ پیے تو اسے قتل کر دو۔“ معمر کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث محمد بن منکدر کو سنائی تو انہوں نے فرمایا: یہ (قتل کا حکم) بعد میں ترک کر دیا گیا تھا، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ابن نعیمان کو لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے کوڑے لگائے، پھر دوبارہ لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے کوڑے لگائے، پھر تیسری مرتبہ لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے کوڑے لگائے، پھر جب وہ چوتھی مرتبہ لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تب بھی اسے کوڑے ہی لگائے اور اس سے زیادہ (سزا میں) اضافہ نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8315]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،على اختلاف وقع في صحابيه كما بيناه في الرواية السابقة» [ترقيم الرساله 8315] [ترقيم الشركة 8216]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (8314) Back to Bab Next Hadith → (8316)