حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيِه، حدَّثنا محمد بن أحمد بن النَّضر الأزدي، حدَّثنا معاوية بن عمرو، حدَّثنا زائدة، عن السُّدّي، عن سعد بن عُبيدة، عن أبي عبد الرحمن السُّلَمي، قال: خَطَبَ عليٌّ فقال: يا أيها الناس، أقِيمُوا الحدود على أرقَّائِكم، مَن أحصَنَ منهنَّ ومَن لم يُحصَنْ، فإنَّ أُمَةً لرسول الله صلى الله عليه و آله وسلم زَنَتْ، فأمرني رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم أن أجلِدَها، فأتيتُها فإذا هي حديث عهدٍ بنِفَاس، فخشيتُ إن أنا جلدتُها أن أقتلَها وأن تموت، فأتيتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فذكرتُ ذلك له، فقال:"أحسَنتَ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8106 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے خطبہ دیا اور فرمایا: ”اے لوگو! اپنے غلاموں اور لونڈیوں پر حدود قائم کرو، خواہ وہ شادی شدہ ہوں یا غیر شادی شدہ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک لونڈی نے بدکاری کی تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے اسے کوڑے مارنے کا حکم دیا، میں اس کے پاس گیا تو دیکھا کہ اس کا ابھی حال ہی میں نفاس (بچے کی ولادت) ہوا ہے، مجھے ڈر لگا کہ اگر میں نے اسے کوڑے مارے تو کہیں وہ مر نہ جائے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر اس بات کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اچھا کیا۔““
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8305]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8305] [ترقيم الشركة 8206] [ترقيم العلميه 8106]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح