أخبرنا أبو النَّضر محمد بن محمد الفقيه وأبو إسحاق إبراهيم بن إسماعيل القارئ، قالا: حدثنا عثمان بن سعيد الدارِمي، حدثنا عبد الله بن صالح، حدثني الليث بن سعد، عن عمر بن عيسى القُرشي ثم الأَسَدي، عن ابن جريج، عن عطاء بن أبي رباح، عن ابن عبّاس قال: جاءت جاريةٌ إلى عمر بن الخطاب فقالت: إنَّ سيِّدي اتَّهَمني فأقعَدَني على النار حتى احترقَ فَرْجي. فقال عمر: هل رأَى ذلك عليكِ؟ قالت: لا، قال: فاعتَرفتِ له بشيء؟ قالت: لا، قال عمر: عليَّ به، فلما رأى عمرُ الرجلَ، قال: أتعذِّبُ بعذابِ الله؟! قال: يا أمير المؤمنين، اتَّهمتُها في نفسِها، قال: رأيتَ ذلك عليها؟ قال الرجل: لا، قال: فاعتَرفَتْ لك بذلك؟ قال: لا، قال: والذي نفسي بيده لو لم أسمَعْ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"لا يُقادُ مملوكٌ مِن مالِكِه، ولا ولدٌ من والدِه"، لأقَدْتُها منكَ، فبرَّزَه وضربَه مئةَ سوطٍ، ثم قال: اذهبي فأنتِ حُرَّة لوجه الله، وأنتِ مولاةُ الله ورسوله (1) . قال أبو صالح: قال الليث: هذا معمولٌ به.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وله شاهدانِ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8101 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک لونڈی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور عرض کی: میرے مالک نے مجھ پر تہمت لگائی اور مجھے آگ پر بٹھا دیا یہاں تک کہ میری شرمگاہ جل گئی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا کسی نے تمہارے ساتھ یہ ہوتے دیکھا؟ اس نے کہا: نہیں۔ پوچھا: کیا تم نے اس کے سامنے کسی جرم کا اعتراف کیا؟ اس نے کہا: نہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے حکم دیا: اسے میرے پاس لاؤ۔ جب وہ شخص آیا تو آپ نے فرمایا: کیا تو اللہ کے عذاب جیسی سزا دیتا ہے؟! اس نے کہا: اے امیر المؤمنین! مجھے اس کے کردار پر شک تھا۔ آپ نے پوچھا: کیا تم نے اسے کچھ کرتے دیکھا؟ اس نے کہا: نہیں۔ پوچھا: کیا اس نے اعتراف کیا؟ اس نے کہا: نہیں۔ تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ: «لَا يُقَادُ مَمْلُوكٌ مِنْ مَالِكِهِ، وَلَا وَلَدٌ مِنْ وَالِدِهِ» ”غلام سے اس کے مالک کے بدلے اور اولاد سے اس کے والد کے بدلے قصاص نہیں لیا جائے گا“، تو میں تجھ سے اس لونڈی کا قصاص ضرور لیتا۔ پھر آپ نے اسے سب کے سامنے کھڑا کر کے سو کوڑے لگوائے اور لونڈی سے فرمایا: جا، تو اللہ کی رضا کے لیے آزاد ہے، اور تو اللہ اور اس کے رسول کی آزاد کردہ «مَوْلَاةُ» ہے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8300]
تخریج الحدیث
«حسن بطرقه وشواهده، وهذا إسناد ضعيف بمرّة من أجل عمر بن عيسى القرشي، وتقدم الكلام عليه عند مكرره السالف برقم (2892)» [ترقيم الرساله 8300] [ترقيم الشركة 8201] [ترقيم العلميه 8101]
الحكم على الحديث
حسن بطرقه وشواهده
Grade: حسن بطرقه وشواهده