☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8110
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8110
حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، أخبرنا العبّاس بن الوليد بن مَزْيد البَيرُوتي، حدثنا محمد بن شعيب بن شابُور، حدثنا عُتبة بن أبي حَكيم، عن عمرو بن جاريَة، عن أبي أُميّة الشَّعْباني، قال: سألتُ أبا ثعلبةَ عن هذه الآية: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ﴾ [المائدة: 105] ، فقال أبو ثعلبة: لقد سألتَ عنها خبيرًا، أنا سألت عنها رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم قَبْلًا، فقال: يا أبا ثعلبةَ مُرُوا بالمعروف وتَناهَوْا عن المنكَر، فإذا رأيتَ شُحًّا مُطاعًا وهوى مُتَبَعًا، ودُنْيا مُؤثَرةً، ورأيتَ أمرًا لا بدَّ لك من طلبِه، فعليكَ نفسَك ودَعْهم وعَوَامَّهم، فإِنَّ وراءَكم أيامَ الصَّبر، صبرٌ فيهنَّ كقَبْضٍ على الجَمْر للعامل فيهنَّ أجرُ خمسينَ يعملُ مثلَ عملِه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7912 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو امیہ شعبانی سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے اس آیت کے متعلق دریافت کیا: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ﴾ ”اے ایمان والو! تم اپنی فکر کرو، جب تم راہِ راست پر ہو تو جو گمراہ ہوا اس کی گمراہی تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی“ [سورة المائدة: 105] ، تو انہوں نے کہا: تم نے اس کے بارے میں ایک باخبر شخص سے پوچھا ہے، میں نے اس بارے میں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اے ابو ثعلبہ! تم نیکی کا حکم دو اور برائی سے روکو، لیکن جب تم دیکھو کہ بخل (لالچ) کی پیروی کی جا رہی ہے، خواہشات نفسانی پر عمل ہو رہا ہے، دنیا کو (آخرت پر) ترجیح دی جا رہی ہے اور ہر شخص اپنی رائے پر مغرور ہے، تو اس وقت تم اپنی ذات کی فکر کرنا اور عام لوگوں کو چھوڑ دینا، کیونکہ تمہارے پیچھے صبر کے دن آنے والے ہیں، ان دنوں میں (دین پر) قائم رہنا ایسا ہی ہوگا جیسے مٹھی میں دہکتا ہوا انگارہ پکڑنا، ان ایام میں نیک عمل کرنے والے کے لیے ان پچاس لوگوں جتنا اجر ہوگا جو اسی جیسا عمل کرتے ہوں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 8110]
تخریج الحدیث
«حسن لغيره، وهذا إسناد محتمل للتحسين عمرو بن جارية روى عنه اثنان وذكره ابن حبان في "الثقات"، وحسن الترمذي حديثه هذا، وأبو أمية الشعباني روى عنه جمع، وذكره ابن حبان في "الثقات"، ووثقه الذهبي في "الكاشف"» [ترقيم الرساله 8110] [ترقيم الشركة 8011] [ترقيم العلميه 7912]
الحكم على الحديث
حسن لغيره
Grade: حسن لغيره
← Previous Hadith (8109) Back to Bab Next Hadith → (8111)