حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا السَّرِيُّ بن خُزَيمة، حدثنا سعيد بن سليمان الواسطي سَعْدَوَيهِ، حدثنا زكريا بن منظور بن ثَعلَبة بن أبي مالك، حدثنا أبو حازم، عن سهل بن سعد قال: مرَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بذي الحُلَيفة، فرأى شاةً شائلةً برِجْلها، فقال:"أترَوْنَ هذه الشاةَ هيِّنةً على صاحبِها؟ قالوا: نعم، قال:"والذي نفسي بيده، لَلدُّنيا أهون على الله من هذه على صاحبِها، ولو كانت الدنيا تعدِلُ عند الله جناحَ بَعْوضةٍ ما سَقَى كافرًا منها شَرْبةَ ماء" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7847 - زكريا بن منظور ضعفوه
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ذوالحلیفہ کے مقام سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک مری ہوئی بکری دیکھی جس کی ٹانگ اوپر کو اٹھی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ بکری اپنے مالک کی نظر میں بے قیمت اور ذلیل ہے؟“ صحابہ نے عرض کی: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! اللہ کے نزدیک دنیا اس سے بھی زیادہ بے قیمت ہے جتنی یہ بکری اپنے مالک کے نزدیک ہے، اور اگر اللہ کے نزدیک دنیا کی قدر و قیمت مچھر کے ایک پر کے برابر بھی ہوتی تو وہ کسی کافر کو اس میں سے پانی کا ایک گھونٹ بھی نہ پلاتا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 8044]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف من أجل زكريا بن منظور، وبه أعلَّه الذهبي في "التلخيص"، وقد توبع» [ترقيم الرساله 8044] [ترقيم الشركة 7946] [ترقيم العلميه 7847]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره