حدثنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي بمَرْو، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن أبي إسحاق، عن الأغرِّ، عن أبي هريرة وأبي سعيد: أنهما شَهِدَا على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إذا قال العبدُ: لا إله إلّا الله واللهُ أكبَرُ، صَدَّقه ربُّه، قال: صَدَقَ عبدي، لا إله إلّا أنا وأنا وحدي، وإذا قال: وحدَه (1) لا شريكَ له، صدَّقه ربُّه قال: صَدَقَ عبدي، لا إله إلّا أنا ولا شريكَ لي، وإذا قال: لا إله إلّا الله له المُلْك وله الحمدُ، قال: صَدَقَ عبدي، لا إله إلّا أنا ليَ الملكُ وليَ الحمدُ، وإذا قال: لا إله إلّا الله ولا حولَ ولا قوةَ إلّا بالله، قال: صَدَقَ عبدي، لا حولَ ولا قوةَ إلّا بي" (2) .
هذا حديث (3) لم يخرَّج في"الصحيحين"، وقد احتجَّا جميعًا بحديث أبي إسحاق عن الأغرِّ عن أبي هريرة وأبي سعيد (4) ، وقد اتفقا جميعًا على الحُجَّة بأحاديث إسرائيل بن يونس عن أبي إسحاق.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8 - أوقفه شعبة وغيره
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان دونوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے متعلق گواہی دی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“، تو اس کا رب اس کی تصدیق فرماتا ہے اور کہتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اکیلا ہوں، اور جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں“، تو اس کا رب اس کی تصدیق فرماتا ہے اور کہتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں اور میرا کوئی شریک نہیں، اور جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریف ہے“، تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں، بادشاہی بھی میری ہے اور تعریف بھی میری ہے، اور جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور (گناہوں سے) پھرنے کی ہمت اور (نیکی کی) طاقت اللہ ہی کی توفیق سے ہے“، تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، (بدی سے بچنے کی) ہمت اور (نیکی کی) قوت میرے ہی ذریعے ہے۔“
یہ ایسی حدیث ہے جس کی تخریج ”صحیحین“ میں نہیں کی گئی، حالانکہ ان دونوں نے ابواسحاق عن الاغر عن ابی ہریرہ و ابی سعید کی حدیث سے احتجاج کیا ہے، اور ان دونوں کا اسرائیل بن یونس عن ابی اسحاق کی احادیث سے حجت پکڑنے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 8]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، أبو إسحاق: هو عمرو بن عبد الله بن عبيد السَّبيعي، والأغرّ: هو أبو مسلم المدني» [ترقيم الرساله 8] [ترقيم الشركة 8] [ترقيم العلميه 8]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح