ما حدَّثَناه أبو عبد الله الصَّفَّار، حدثنا أحمد بن يونس الضَّبِّي، حدثنا محمد بن عُبيد الطَّنَافسي، حدثنا يونس بن أبي إسحاق، عن هِلال بن خبَّاب، عن عِكْرمة، عن عبد الله بن عمرو قال: كُنَّا نحن حولَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم جلوسًا، إذ ذَكَر الفتنةَ - أو ذُكرَتْ عندَه - فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا رأيتَ الناسَ قد مَرِجَتْ عهودُهم، وخفَّتْ أماناتُهم، وكانوا هكذا" وشبَّك بين أناملِه، فقمتُ إليه، فقلتُ: كيف أفعلُ يا رسولَ الله، جعلني الله فِدَاك؟ قال:"الزَمْ بيتَك، واملِكْ عليك لسانَك، وخُذْ ما تَعرِفُ، ودَعْ ما تُنكِرُ، وعليك بخاصَّة أمر نفسك، ودَعْ عنك أمرَ العامَّة" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7758 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گرد بیٹھے تھے کہ فتنوں کا ذکر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم لوگوں کو دیکھو کہ ان کے عہد و پیمان بگڑ گئے ہیں، ان کی امانتیں ہلکی ہو گئی ہیں اور وہ ایسے ہو گئے ہیں“ (اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست کیا)۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں کیا کروں، اللہ مجھے آپ پر فدا کرے؟ فرمایا: ”اپنے گھر کو لازم پکڑو، اپنی زبان پر قابو رکھو، جو معروف ہو اسے لے لو، جو منکر ہو اسے چھوڑ دو، اپنے خاص معاملے کی فکر کرو اور عام لوگوں کے معاملے کو چھوڑ دو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7951]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7951] [ترقيم الشركة 7857] [ترقيم العلميه 7758]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح