☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7932
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7932
أخبرنا عبد الرحمن بن حَمْدان الجلاب بهمذان، حدثنا هلال بن العلاء الرَّقي، حدثنا أبي، حدثنا عُبيد الله بن عمرو، عن عبد الله بن محمد بن عَقيل، عن حمزة بن صُهيب، عن أبيه، عن عمر بن الخطّاب: أنه قال لصُهيب: إِنَّكَ لَرجلٌ لولا خِصالٌ ثلاثة، قال: وما هنَّ؟ قال: اكتَنيتَ وليس لك ولدٌ، وانتَميتَ إلى العرب وأنت رجلٌ من الرُّوم، وفيك سَرَفٌ في الطَّعام، قال: يا أميرَ المؤمنين، أما قولُك: اكتنيتَ وليس لك ولدٌ، فإنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم كنَّاني أبا يحيى، وأما قولُك: انتميتَ إلى العرب، فإنِّي رجلٌ من النَّمِر بن قاسِطٍ استُبِيتُ من المَوْصل بعد أن كنتُ غلامًا قد عرفتُ أهلي ونَسَبي، وأما قولُك: فيك سَرَفٌ في الطعام، فإنِّي سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إِنَّ خيرَكم مَن أطعمَ الطَّعامَ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7739 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم میں تین باتیں (قابلِ اصلاح) نہ ہوتیں تو کیا ہی بات تھی، انہوں نے پوچھا: وہ کیا ہیں؟ فرمایا: تم نے اولاد نہ ہونے کے باوجود کنیت رکھی ہوئی ہے، تم خود کو عرب کی طرف منسوب کرتے ہو حالانکہ تم رومی ہو، اور تم کھانے میں بہت اسراف (زیادہ خرچ) کرتے ہو، تو انہوں نے جواب دیا: اے امیر المؤمنین! آپ کی پہلی بات کہ میں نے اولاد کے بغیر کنیت رکھی ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود میری کنیت ”ابو یحییٰ“ رکھی تھی، اور آپ کی یہ بات کہ میں عرب کی طرف منسوب ہوتا ہوں، تو حقیقت یہ ہے کہ میں قبیلہ نمیر بن قاسط کا ایک فرد ہوں، مجھے بچپن میں موصل سے قیدی بنا لیا گیا تھا جبکہ میں اپنے خاندان اور نسب کو جانتا تھا، اور آپ کی یہ بات کہ میں کھانے میں اسراف کرتا ہوں، تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم میں سے بہترین وہ ہے جو دوسروں کو کھانا کھلائے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7932]
تخریج الحدیث
«إسناده فيه لين من أجل عبد الله بن محمد بن عقيل، وقد تفرد بالمرفوع منه في هذا الخبر، وباقيه روي نحوه من وجوه أخرى كما سلف عند الحديث رقم (5806)» [ترقيم الرساله 7932] [ترقيم الشركة 7838] [ترقيم العلميه 7739]
الحكم على الحديث
إسناده فيه لين من أجل عبد الله بن محمد بن عقيل
Grade: إسناده فيه لين من أجل عبد الله بن محمد بن عقيل
← Previous Hadith (7931) Back to Bab Next Hadith → (7933)