☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7930
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7930
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا أحمد بن محمد بن نصر، حدثنا أبو نُعيم وأبو غسّان قالا: حدثنا فِطْر بن خَليفة، حدثني مُنذر الثَّوري قال: سمعتُ محمد ابن الحنفية يقول: سمعتُ أبي يقول: قلتُ: يا رسول الله، أرأيت إن وُلِدَ لي بعدَك ولد، أُسمِّيه باسمِك، وأُكنِّيه بكُنيتِك؟ قال:"نَعَمْ". قال عليٌّ: فكانت هذه رُخصةً لي (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. ولعلَّ متوهِّمًا يتوهَّم أنَّ الشيخين لم يُخرجا عن فِطر، وليس كذلك، فإنهما قد قَرَنا بينه وبين آخر في إسناد واحد. قد ذكر بعضُ أئمتنا في هذا الموضع بابًا كبيرًا في إباحة دعاء الرجل امرأتَه باسمها خلاف قول العامة: إنه غير جائز. وأورد فيه أخبارًا كثيرة في قول النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"يا عائشة" و يا عائشُ" و"يا أمَّ سَلَمة"، وتركتُها (1) لاتفاقِهما على أكثرها.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7737 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
محمد بن حنفیہ اپنے والد سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ کے بعد اگر میرے ہاں کوئی بچہ پیدا ہو، تو کیا میں اس کا نام آپ کے نام پر اور اس کی کنیت آپ کی کنیت پر رکھ سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ میرے لیے ایک خاص رخصت تھی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور شاید کسی کو یہ وہم ہو کہ شیخین نے فطر (راوی) سے روایت نہیں کی، حالانکہ ایسا نہیں ہے، ان دونوں نے ایک ہی سند میں اسے کسی دوسرے راوی کے ساتھ ملا کر ذکر کیا ہے۔ ائمہ نے یہاں ایک بڑا باب اس بارے میں ذکر کیا ہے کہ آدمی کا اپنی بیوی کو اس کے نام سے پکارنا جائز ہے (عام لوگوں کے اس خیال کے برعکس کہ یہ جائز نہیں)، اس سلسلے میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا سیدہ عائشہ کو ”یا عائشہ“ اور ”یا عائش“ اور سیدہ ام سلمہ کو ”یا ام سلمہ“ کہنا ثابت ہے لیکن میں نے انہیں طوالت سے بچنے کے لیے چھوڑ دیا ہے کیونکہ شیخین نے ان میں سے اکثر پر اتفاق کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7930]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو نعيم: هو الفضل بن دكين، وأبو غسان هو مالك بن إسماعيل النهدي. وأخرجه أحمد 2/ (730)، وأبو داود (4967)، والترمذي (2843) من طرق عن فطر بن خليفة، بهذا الإسناد. وقال الترمذي: حديث صحيح. وذكر ابن القيم في "زاد المعاد" 2/ 245» [ترقيم الرساله 7930] [ترقيم الشركة 7836] [ترقيم العلميه 7737]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (7929) Back to Bab Next Hadith → (7931)