حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، حَدَّثَنَا أبي وشعيبُ بن الليث، قالا: أخبرنا الليث، عن خالد بن يزيد، عن ابن أبي هِلال، عن عُتْبة بن مُسلِم، عن نافع بن جُبَير: أنَّه دخلَ على عبد الملك بن مروان، فقال: أتُحصِي أسماءَ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم التي كان جُبير بن مُطعِم يَعُدُّها؟ قال: نعم، هو سِتٌّ: محمَّدٌ وأحمدُ وخاتمٌ وحاشِرٌ وعاقبٌ وماحٍ. فأما حاشرٌ فيُبعثُ مع الساعة ﴿نَذِيرٌ لَكُمْ بَيْنَ يَدَيْ عَذَابٍ شَدِيدٍ﴾، وأما عاقبٌ فَإِنَّه عَقَبَ الأنبياء، وأما ماحٍ فإنَّ الله ماحٍ به سيئاتِ مَنِ اتبعَه (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7718 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
نافع بن جبیر سے روایت ہے کہ وہ عبدالملک بن مروان کے پاس گئے تو اس نے پوچھا: کیا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وہ نام شمار کر سکتے ہو جنہیں جبیر بن مطعم شمار کیا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہاں، وہ چھ ہیں: محمد، احمد، خاتم، حاشر، عاقب اور ماحی۔ جہاں تک حاشر کا تعلق ہے تو آپ قیامت کے قریب مبعوث کیے گئے ہیں ﴿إِنْ هُوَ إِلَّا نَذِيرٌ لَكُمْ بَيْنَ يَدَيْ عَذَابٍ شَدِيدٍ﴾ [سورة سبإ: 46] ”وہ تو ایک سخت عذاب کے آنے سے پہلے تمہیں ڈرانے والے ہیں“، اور عاقب وہ ہیں جو تمام انبیاء کے آخر میں آئے، اور ماحی وہ ہیں جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے گناہ مٹا دیتا ہے جو آپ کی اتباع کرتے ہیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7911]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7911] [ترقيم الشركة 7817] [ترقيم العلميه 7718]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح