حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا العباس بن الوليد بن مَزْيَد البَيروتي، حدثني أبي حَدَّثَنَا الأوزاعي، أخبرني يحيى بن أبي كَثير (1) ، عن محمد ابن إبراهيم، عن قيس الغِفاري، عن أبيه قال: أتانا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم ونحن في الصُّفَّة بعد المغرب، فقال:"يا فلانُ انطلِقُ مع فلان، ويا فلانُ انطلِقْ مع فلان" حتَّى بقيتُ في خمسة أنا خامسُهم، فقال:"قُوموا معي (1) "ففعلنا فدخَلْنا على عائشةَ وذلك قبل أن ينزِلَ الحجابُ، فقال:"يا عائشةُ، أطعِمينا"، فقرَّبَتْ جَشِيشةً، ثم قال:"يا عائشةُ، أطعِمِينا" فقرَّبَتْ حَيْسًا مثل القَطَاة، ثم قال:"يا عائشةُ، اسقِينا" فجاءت بعُسٍّ، ثم قال:"إنْ شِئتُم نِمتُم عندنا، وإنْ شِئتُم انجَلَيتُم إلى المسجد فنِمتُم فيه". قال: فنِمْنا في المسجد، فأتاني النَّبِيُّ صلى الله عليه و آله وسلم في آخرِ الليل، فأصابَني نائمًا على بَطْني، فَرَكَضَني برِجلِه، وقال:"ما لك وهذه النَّومةَ؟ هذه نَومةٌ يكرهُها الله - أو يُبغِضُها الله -" (2) .
هذا حديث مختَلفٌ في إسناده على يحيى بن أبي كثير، وآخره أنَّ الصواب قيس بن طِخْفة الغِفاري. وشاهدُه حديث أبي هريرة:
Translation: طلحہ بابر
قیس غفاری اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ہم مغرب کے بعد صفہ میں موجود تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: ”اے فلاں! فلاں کے ساتھ چلے جاؤ، اور اے فلاں! تم فلاں کے ساتھ چلے جاؤ“ یہاں تک کہ میں ان پانچ افراد میں سے پانچواں رہ گیا (جنہیں کسی کے ساتھ نہیں بھیجا گیا تھا)، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے ساتھ آؤ“ چنانچہ ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ہو لیے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس پہنچے، یہ پردے کے احکام نازل ہونے سے پہلے کا واقعہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! ہمیں کھانا کھلاؤ“ تو وہ «جَشِيشَة» ”موٹے پسے ہوئے غلے کا کھانا“ لے آئیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! ہمیں (مزید) کھانا کھلاؤ“ تو وہ «حَيْسًا» ”کھجور، گھی اور پنیر کا ملیدہ“ لے آئیں جو پرندے جتنا (تھوڑا سا) تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! ہمیں پانی پلاؤ“ تو وہ دودھ یا مشروب کا ایک بڑا پیالہ «عُسٍّ» لے آئیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو ہمارے پاس سو جاؤ اور اگر چاہو تو مسجد کی طرف لوٹ جاؤ اور وہیں سو رہو“۔ راوی کہتے ہیں: ہم مسجد میں سو گئے، تو رات کے آخری حصے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور مجھے پیٹ کے بل سوتا ہوا پایا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے اپنے پاؤں سے ہلایا اور فرمایا: ”تمہاری یہ کیسی نیند ہے؟ یہ ایسی حالت ہے جسے اللہ ناپسند فرماتا ہے - یا فرمایا کہ اللہ اس سے بغض رکھتا ہے -“۔
یحییٰ بن ابی کثیر سے اس کی سند کی روایت میں اختلاف ہے، اور اس کا آخری نتیجہ یہ ہے کہ درست نام قیس بن طِخْفہ غفاری ہے، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث اس کی شاہد ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7901]
تخریج الحدیث
«حديث حسن، من أجل قيس الغفاري، وقد اختلف في اسمه واسم أبيه على وجوه كثيرة كما ذكر البخاري في "التاريخ الكبير" 4/ 365» [ترقيم الرساله 7901] [ترقيم الشركة 7807]
Grade: حديث حسن