حدَّثَناه الأستاذ أبو الوليد، حَدَّثَنَا إبراهيم بن علي، حَدَّثَنَا يحيى بن يحيى. قال (2) : وحدثنا محمد بن نُعيم، حَدَّثَنَا إسحاق بن إبراهيم؛ قالا: أخبرنا جَرير، عن منصور، عن هِلال بن يِساف قال: كنَّا مع سالم بن عُبيد في سَفَر، فعَطَسَ رجلٌ من القوم، فقال: السلامُ عليكم، فقال سالمٌ: السلامُ عليك وعلى أُمِّك، ثم قال: سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إذا عَطَسَ أحدُكم فلَيحمَدِ الله، وليقُلْ مَن عندَه: يَرحمُك الله، وليرُدَّ عليهم: يَغْفِرُ الله لنا ولكم" (3) . الوهمُ في رواية جرير هذه ظاهرٌ، فإنَّ هلال بن يِساف لم يُدرِكْ سالمَ بن عبيد ولم يَرَه، وبينهما رجلٌ مجهول، فأما اللفظ الذي وقع لبعض الفقهاء الذي لا يُميِّز بين صحيح الأخبار وسَقِيمها في أمر النَّبِيِّ صلى الله عليه و آله وسلم الله العاطسَ أن يقول للمُشمَّت: يَهدِيكم الله ويُصلِحُ بالَكم، فيُوهِمُ أنَّ هذا التشميت لأهل الكتاب دون المسلمين:
Translation: طلحہ بابر
ہلال بن یساف بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں سیدنا سالم بن عبید رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، تو ان میں سے ایک شخص کو چھینک آئی اور اس نے کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ» ”تم پر سلامتی ہو“، تو سالم رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”تجھ پر اور تیری ماں پر سلامتی ہو“، پھر انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو وہ اللہ کی حمد کرے، اور جو اس کے پاس موجود ہوں وہ «يَرْحَمُكَ اللهُ» کہیں، اور وہ (چھینکنے والا) انہیں جواب دے: «يَغْفِرُ اللهُ لَنَا وَلَكُمْ» ”اللہ ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے“۔“
جریر کی اس روایت میں وہم ظاہر ہے کیونکہ ہلال بن یساف نے سالم بن عبید کو نہیں پایا اور نہ ہی انہیں دیکھا ہے، ان کے درمیان ایک مجہول راوی ہے، رہا وہ لفظ جو بعض ان فقہاء کے کلام میں آیا ہے جو صحیح اور ضعیف روایات میں تمیز نہیں کرتے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چھینک مارنے والے کو جواب دینے والے کے لیے یہ الفاظ کہے «يَهْدِيكمُ اللهُ ويُصلِحُ بَالَكُمْ»، تو اس سے یہ غلط فہمی پیدا ہوتی ہے کہ یہ دعا صرف اہل کتاب کے لیے ہے مسلمانوں کے لیے نہیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7891]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف كسابقيه. وقد أشار المصنّف عقبه بن إلى وهم جرير» [ترقيم الرساله 7891] [ترقيم الشركة 7797]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف