أخبرنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا أبو زُرْعة الدمشقي، حَدَّثَنَا أحمد بن خالد الوَهْبي، حَدَّثَنَا محمد بن إسحاق، حدثني عبد الواحد بن حمزة بن عبد الله بن الزُّبير، عن عبَّاد بن عبد الله بن الزُّبير، عن عائشة قالت: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول في بعض صلاتِه:"اللهمَّ حاسِبْني حِسابًا يسيرًا"، فلما انصرف قلتُ: يا رسولَ الله، ما الحسابُ اليسير؟ قال:"يُنظَرُ في كتابِه ويُتجاوَزُ له عنه، إنه من نُوقِشَ الحسابَ يا عائشةُ هَلَكَ، وكلُّ ما يُصيبُ المؤمنَ كَفَّرَ اللهُ عنه حتَّى الشوكةُ تَشُوكُه" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7636 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنی کسی نماز میں یہ دعا مانگتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا» ”اے اللہ! میرا حساب آسانی کے ساتھ لینا۔“ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آسان حساب سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا نامہ اعمال دیکھا جائے گا اور اس سے درگزر کیا جائے گا، اے عائشہ! جس کے حساب میں جرح و بحث کی گئی وہ تو ہلاک ہو گیا، اور مومن کو جو بھی تکلیف پہنچتی ہے، یہاں تک کہ اسے کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کے گناہ مٹا دیتا ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالْإِنَابَةِ/حدیث: 7828]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح دون قصة دعائه في الصلاة بـ "اللهم حاسبني حسابًا يسيرًا" فهي زيادة شاذَّة كما سبق بيانه برقم (191)» [ترقيم الرساله 7828] [ترقيم الشركة 7735] [ترقيم العلميه 7636]
الحكم على الحديث
حديث صحيح د
Grade: حديث صحيح د