حدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا بِشر بن موسى، حدثنا الحُميدي، حدثنا سفيان قال: سمعتُه من عبد الكريم الجَزَري يقول: أخبَرَناه زيادُ بن أبي مريم -قال: إن كان سعيدُ بن جُبير لَيستحيي أن يُحدِّث بحديثٍ وأنا جالسٌ، زيادٌ يقوله- عن عبد الله بن مَعقِل قال: دخلتُ مع أَبي على عبد الله، فقال أبي: سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"النَّدم توبةٌ؟ قال: نعم، أنا سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"النَّدمُ توبةٌ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه اللفظة، إنما اتَّفقا على حديث الإفك، وقولِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لعائشةَ ﵂:"إنْ كنتِ بريئةً فسيُبَرِّتُكِ اللهُ، وإنْ كنتِ أَلمَمتِ بذنبٍ فاستغفرِي اللهَ وتوبي إليه، فإنَّ العبد إذا اعترف بذنبِه ثم تابَ، تاب اللهُ عليه" (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن معقل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اپنے والد کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، تو میرے والد نے پوچھا: کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”ندامت ہی توبہ ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ہاں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”ندامت ہی توبہ ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، البتہ ان دونوں نے حدیثِ افک پر اتفاق کیا ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا تھا: ”اگر تم اس معاملے سے بَری ہو تو اللہ عنقریب تمہاری برات ظاہر فرما دے گا، اور اگر تم سے کوئی گناہ سرزد ہوا ہے تو اللہ سے مغفرت مانگو اور اس کے حضور توبہ کرو، کیونکہ بندہ جب اپنے گناہ کا اعتراف کر کے توبہ کرتا ہے تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالْإِنَابَةِ/حدیث: 7805]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح كسابقه» [ترقيم الرساله 7805] [ترقيم الشركة 7712]
الحكم على الحديث
حديث صحيح كسابقه
Grade: حديث صحيح كسابقه