☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7797
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7797
أخبرنا عبد الله بن إسحاق الخُزاعي بمكة حرسها الله، حدثنا أبو يحيى ابن أبي مَسَرَّة (1) ، حدثنا عبد الله بن يزيد المُقرئ، حدثنا همَّام بن يحيى، عن عاصم، عن المَعْرور بن سُوَيد، أنَّ أبا ذرٍّ قال: حدثنا الصادقُ المصدوقُ صلى الله عليه و آله وسلم فيما يروي عن ربِّه ﵎ أنه قال:"الحَسَنةُ بعَشْر أمثالِها أو أَزِيدُ، والسيئةُ واحدةٌ أو أغفِرُها. ولو لَقِيتَني بقُرَابِ الأرض خطايا ما لم تُشرِكْ بي، لَقِيتُك بقُرَابها مغفرةً" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7605 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہمیں صادق و مصدوق صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے رب عزوجل سے روایت کرتے ہوئے بیان فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”نیکی کا بدلہ دس گنا ہے یا میں اس سے بھی زیادہ کر دوں گا، اور برائی کا بدلہ اسی کے برابر ایک گناہ ہے یا میں اسے معاف کر دوں گا۔ اور اگر تم مجھ سے زمین بھر گناہوں کے ساتھ ملو بشرطیکہ تم نے میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہو، تو میں تم سے اتنی ہی بڑی مغفرت کے ساتھ ملوں گا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالْإِنَابَةِ/حدیث: 7797]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل عاصم» [ترقيم الرساله 7797] [ترقيم الشركة 7704] [ترقيم العلميه 7605]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (7796) Back to Bab Next Hadith → (7798)