☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7784
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7784
أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل، حدثنا جَدِّي، حدثنا أبو بكر ابن شَيْبة الحِزامي، حدثنا داود بن قيس، عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جَدِّه قال: سُئِلَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم عن العَقِيقة، فقال:"لا أُحِبُّ العُقوقَ، مَن وُلِدَ له منكم مولودٌ فأحبَّ أن يَنسُكَ عنه فليفعَلْ، عن الغلام شاتانِ، وعن الجاريةِ شاةٌ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7592 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
عمرو بن شعیب اپنے والد اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عقیقہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں «عُقوق» (نافرمانی) کو پسند نہیں کرتا، تم میں سے جس کے ہاں بچہ پیدا ہو اور وہ اس کی طرف سے قربانی (عقیقہ) کرنا چاہے تو وہ کر لے، لڑکے کی طرف سے دو بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری (ذبح کی جائے)۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الذَّبَائِحِ/حدیث: 7784]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن» [ترقيم الرساله 7784] [ترقيم الشركة 7691] [ترقيم العلميه 7592]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره
← Previous Hadith (7783) Back to Bab Next Hadith → (7785)