☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7775
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7775
أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل الشَّعْراني، حدثنا جدِّي، حدثنا أبو بكر بن شَيْبة الحِزَامي، حدثنا داود بن قيس الفرَّاء، قال: سمعتُ عمرو بن شعيب يُحدِّث عن أبيه، عن جدِّه عبد الله بن عمرو قال: سُئِلَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم عن الفَرَع، فقال:"الفَرَعُ حقٌّ، وأن تتركَه حتى يكونَ ابنَ مَخَاضٍ أو ابنَ لَبُونٍ يُتَحمَّلُ عليه في سبيل الله، أو تُعطيَه أرملةً، خيرٌ من أن تذبحَه يَلصَقُ لحمُه بوَبَرِه وتُولِّهَ ناقتَك" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7584 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے «فَرَع» کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ” «فَرَع» (کرنا) حق ہے، لیکن اسے اس وقت تک چھوڑ دینا یہاں تک کہ وہ «ابن مَخَاضٍ» (ایک سال کا) یا «ابن لَبُونٍ» (دو سال کا) ہو جائے اور اسے اللہ کی راہ میں سواری کے لیے استعمال کیا جائے، یا وہ کسی بیوہ کو دے دیا جائے، یہ اس سے کہیں بہتر ہے کہ تم اسے (بچپن ہی میں) ذبح کر دو کہ اس کا گوشت اس کی کھال سے چمٹا ہوا ہو (یعنی وہ بالکل دبلا ہو) اور تم اپنی اونٹنی کو (بچے کی جدائی کے صدمے میں) تڑپاؤ۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الذَّبَائِحِ/حدیث: 7775]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن» [ترقيم الرساله 7775] [ترقيم الشركة 7683] [ترقيم العلميه 7584]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (7774) Back to Bab Next Hadith → (7776)