☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7770
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7770
أخبرنا أبو عَوْن محمد بن أحمد بن ماهان الجزّار بمكة على الصَّفَا، حدثنا علي بن عبد العزيز، حدثنا حجَّاج بن مِنهال، حدثنا حمّاد بن سَلَمة، عن حُميد، عن أبي المتوكِّل، عن جابر: أنَّ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم وأصحابه مرُّوا بامرأةٍ، فذبحت لهم شاةً، واتَّخَذَتْ لهم طعامًا، فلما رجع قالت: يا رسول الله، إِنَّا اتَّخَذْنا لكم طعامًا، فادخُلوا فكُلوا، فدخلَ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم وأصحابُه، وكانوا لا يَبدَؤون حتى يبدأَ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم، فأخذ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم (1) لُقمةً فلم يستطع أن يُسِيغَها، فقال النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"هذه شاةٌ ذُبِحَتْ بغير إذن أهلِها"، فقالت المرأةُ (2) : يا نبيَّ الله، إنَّا لا نَحتشِمُ من آل مُعاذ ولا يَحتشِمون منَّا، أنْ نأخذَ منهم، ويأخذون منّا (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7579 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے صحابہ کا گزر ایک خاتون کے پاس سے ہوا، اس نے ان کے لیے ایک بکری ذبح کی اور کھانا تیار کیا، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واپس تشریف لائے تو اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہم نے آپ کے لیے کھانا تیار کیا ہے، تشریف لائیے اور تناول فرمائیے، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور صحابہ داخل ہوئے، اور صحابہ اس وقت تک (کھانا) شروع نہیں کرتے تھے جب تک نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ابتدا نہ فرمائیں، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک لقمہ لیا لیکن آپ اسے حلق سے نیچے نہ اتار سکے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایسی بکری ہے جو اپنے مالکوں کی اجازت کے بغیر ذبح کی گئی ہے“، اس خاتون نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! ہم آلِ معاذ سے جھجک محسوس نہیں کرتے اور نہ ہی وہ ہم سے جھجکتے ہیں کہ ہم ان کی چیز لے لیں یا وہ ہماری لے لیں۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الذَّبَائِحِ/حدیث: 7770]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7770] [ترقيم الشركة 7678] [ترقيم العلميه 7579]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (7769) Back to Bab Next Hadith → (7771)