أخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، حدثنا إسماعيل بن قُتيبة، حدثنا أبو بكر بن أبي شَيْبة، حدثنا النَّضر بن إسماعيل البَجَلي، حدثنا أبو حمزة الثُّمَالي، عن سعيد بن جُبير، عن عمران بن حُصين، أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يا فاطمةُ، قُومي إلى أُضحيَّتِكِ فَاشْهَدِيها، فإنه يُغفَرُ لك عند أوّل قطْرةٍ تقطُر من دمِها كلُّ ذنبٍ عَملتِيه، وقولي: إِنَّ صلاتي ونُسُكي ومَحْيايَ وَمَمَاتي لله ربِّ العالمين، لا شريكَ له، وبذلك أُمرتُ وأنا من المسلمين"، قال عمرانُ: قلتُ: يا رسولَ الله، هذا لكَ ولأهلِ بيتِك خاصَّةً -فأهل ذاك أنتم- أَمْ للمسلمين عامَّةً؟ قال:"لا، بل للمسلمين عامَّةً" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وشاهدُه حديث عطيةَ عن أبي سعيد الذي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7524 - بل أبو حمزة ضعيف جدا
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے فاطمہ! اپنی قربانی کے پاس کھڑی ہو جاؤ اور اسے (ذبح ہوتے ہوئے) دیکھو، کیونکہ اس کے خون کا پہلا قطرہ گرتے ہی تمہارے تمام سابقہ گناہ معاف کر دیے جائیں گے، اور تم یہ کہو: ﴿إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ * لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ﴾ ”بے شک میری نماز، میری قربانی، میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ رب العالمین کے لیے ہے، جس کا کوئی شریک نہیں، اور مجھے اسی کا حکم دیا گیا ہے اور میں مسلمانوں میں سے ہوں۔“ [سورة الأنعام: 162-163] “ عمران رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا یہ فضیلت خاص طور پر آپ اور آپ کے اہل بیت کے لیے ہے یا تمام مسلمانوں کے لیے عام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ یہ تمام مسلمانوں کے لیے عام ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کا شاہد ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی عطیہ کی حدیث ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 7714]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، أبو حمزة الثمالي» [ترقيم الرساله 7714] [ترقيم الشركة 7622] [ترقيم العلميه 7524]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف