حدثنا بكر بن محمد الصَّيرَفي بمَرُو، حدثنا عبد الصمد بن الفضل، حدثنا مكيُّ بن براهيم، حدثنا السَّرِيُّ بن إسماعيل، عن أبي الضُّحى، عن أم ناجيَة قالت: دخلتُ على زينبَ امرأةِ عبد الله أُعوِّذُها من حُمْرة ظَهَرَتْ بوجهها، وهي معلَّقة بحِرْز، فإني لجالسةٌ دخل عبدُ الله، فلما نظر إلى الحِرْز أتى جِذعًا مُعارِضًا في البيت، فوضع عليه رِداءَه، ثم حَسَرَ عن ذِراعَيه، فأتاها فأخذ بالحِرْز فجَذَبها حتى كاد وجهُها أن يقعَ بالأرض فانقطع، ثم خرج من البيت، فقال: لقد أصبحَ آلُ عبدِ الله أغنياءَ عن الشَّرك، ثم خرج فرَمَى بها خلف الجِدار (1) ، ثم قال: يا زينبُ، أعندي تُعلَّقين؟! إِنِّي سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم نَهَى عن الرُّقَى والتَّمائم والتِّوَلَة، فقالت أمُّ ناجية: يا أبا عبد الرحمن، أما الرُّقى والتمائم، فقد عرفنا، فما التِّوَلَة؟ قال: التِّوَلَة ما يُهيِّجُ النساء (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7504 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
ام ناجیہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے پاس گئی تاکہ ان کے چہرے پر ظاہر ہونے والی سرخی کا دم کروں، وہ ایک تعویذ لٹکائے ہوئے تھیں، میں بیٹھی ہی تھی کہ عبداللہ گھر میں داخل ہوئے، جب ان کی نظر اس تعویذ پر پڑی تو وہ گھر میں موجود ایک لکڑی کے پاس گئے، اپنی چادر اس پر رکھی، اپنی آستینیں چڑھائیں اور اس تعویذ کو کھینچ کر توڑ دیا یہاں تک کہ زینب کا چہرہ زمین کی طرف جھک گیا، پھر وہ گھر سے نکلے اور فرمایا: عبداللہ کی آل شرک سے بے نیاز ہو گئی ہے، پھر انہوں نے اسے دیوار کے پیچھے پھینک دیا اور فرمایا: اے زینب! کیا میرے سامنے تم یہ لٹکاتی ہو؟! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دم، تعویذ اور تولہ سے منع فرماتے سنا ہے، ام ناجیہ نے پوچھا: اے ابوعبدالرحمن! دم اور تعویذ تو ہم جانتے ہیں، یہ تولہ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: تولہ وہ جادو یا چیز ہے جس کے ذریعے عورتیں (محبت پانے کے لیے) مردوں کو اکساتی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 7694]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًا،، السري بن إسماعيل ضعيف جدًا،، وأم ناجية لم نعرفها» [ترقيم الرساله 7694] [ترقيم الشركة 7602] [ترقيم العلميه 7504]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًا
Grade: إسناده ضعيف جدًا