أخبرنا علي بن عيسى الحيري، حدثنا محمد بن عمرو بن النَّضر الحَرَشي، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا وكيع بن الجرَّاح بن مَلِيح، حدثنا أَبي (1) ، عن عبد الله بن عيسى، عن أميّة بن هند بن سعد بن سهل بن حُنَيف، عن عبد الله بن عامر ابن رَبيعة قال: خرج سهلُ بن حُنَيف ومعه عامرُ بن ربيعة يريدان الغُسلَ، فانتَهَيا إلى غَدِير، فخرج سهل يريد الخَمَرَ -قال وكيع: يعني به السِّتْر- حتى إذا رأى أنه قد نَزَعَ جُبَّةً عليه من صُوف فوضعها ثم دخل الماء، قال: فنظرتُ إليه فأصبتُه بعَيْني، فسمعتُ له قَرقَفةً في الماء، فأتيته فناديته ثلاثًا، فلم يُجِبْني، فأتيتُ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم فأخبرتُه، فجاء يمشي، فخاضَ الماءَ حتى كأنِّي أنظُرُ إلى بياضِ ساقَيه، فضربَ صدَره، ثم قال:"اللهمَّ أذهِبْ عنه حَرَّها وبَرْدَها ووَصَبَها"، فقام، فقال النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا رأى أحدُكم من نفسه أو ماله أو أخيه، ما يُحِبُّ، فليُبرك، فإنَّ العينَ حقٌّ" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7500 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عامر بن ربیعہ سے روایت ہے کہ سیدنا سہل بن حنیف اور سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہما غسل کے ارادے سے نکلے اور ایک تالاب پر پہنچے، سہل رضی اللہ عنہ آڑ تلاش کرنے کے لیے آگے بڑھے یہاں تک کہ انہوں نے اپنا اونی جبہ اتار کر رکھا اور پانی میں داخل ہو گئے، عامر کہتے ہیں کہ میں نے انہیں دیکھا تو میری نظر لگ گئی، میں نے پانی میں ان کے تڑپنے کی آواز سنی، میں ان کے پاس آیا اور تین بار آواز دی مگر انہوں نے کوئی جواب نہ دیا، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو بتایا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پیدل تشریف لائے اور پانی میں داخل ہوئے یہاں تک کہ گویا میں آپ کی پنڈلیوں کی سفیدی دیکھ رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے سینے پر ہاتھ مارا اور یہ دعا دی: «اللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنْهُ حَرَّهَا وَبَرْدَهَا وَوَصَبَهَا» ”اے اللہ! اس (نظر) کی تپش، اس کی ٹھنڈک اور اس کی بیماری کو اس سے دور کر دے“، چنانچہ وہ کھڑے ہو گئے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی ذات، اپنے مال یا اپنے بھائی میں کوئی ایسی چیز دیکھے جو اسے پسند آئے تو اسے برکت کی دعا دینی چاہیے «فلیُبرک»، کیونکہ نظر کا لگنا حق ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 7690]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف كسابقه، كما أنه مرسل لم يذكر فيه صحابيه عبد الله ابن عامر» [ترقيم الرساله 7690] [ترقيم الشركة 7598] [ترقيم العلميه 7500]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره