أخبرنا أبو عبد الله محمد بن علي الصنعاني بمكة، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن الزُّهْري، أخبرني أبو بكر بن عبد الرحمن ابن الحارث بن هشام، عن أسماء بنت عُميس قالت: أولُ ما اشتَكى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم في بيت ميمونة، فاشتدَّ وجعُه (2) حتى أُغميَ عليه، قال: فتشاور نساءٌ في لَدِّه فلَدُّوه، فلمَّا أفاقَ قال:"ما هذا؟! فِعل نساءٍ جِئْنَ من هاهنا؟" وأشار إلى أرض الحَبَشة، وكانت فيهنَّ أسماءُ بنت عُميس، فقالوا كنا نَتَّهم بك ذاتَ الجَنْب يا رسولَ الله، قال:"إنَّ ذلك لداءٌ ما كان الله لِيَقذِفَني به، لا يَبقَيَنَّ (3) في البيت أحدٌ إِلَّا التَدَّ إِلَّا عَمَّ رسولِ الله"؛ يعني عباسًا، قال: فلقد الْتدَّتْ ميمونةُ يومئذٍ وأنها لصائمةٌ بعَزيمةِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم (4) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7446 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی علالت کا آغاز سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ہوا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تکلیف بڑھ گئی یہاں تک کہ آپ پر بے ہوشی طاری ہو گئی، انہوں نے کہا: تب ازواج مطہرات نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے منہ میں دوا ڈالنے ( «لَدِّه») کے بارے میں مشورہ کیا اور آپ کو دوا پلا دی، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو افاقہ ہوا تو فرمایا: ”یہ کیا ہے؟! کیا یہ ان عورتوں کا کام ہے جو یہاں سے آئی ہیں؟“ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حبشہ کی سرزمین کی طرف اشارہ فرمایا (کیونکہ وہاں اس طریقے سے علاج عام تھا) اور ان عورتوں میں اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بھی شامل تھیں، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں خدشہ تھا کہ کہیں آپ کو ”ذات الجنب“ نہ ہو گیا ہو، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ایسی (تکلیف دہ) بیماری ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس میں مبتلا نہیں کرے گا، اب اس گھر میں موجود کوئی بھی شخص ایسا نہ رہے جس کے منہ میں (بطورِ تلافی) دوا نہ ڈالی جائے، سوائے رسول اللہ کے چچا کے“ یعنی سیدنا عباس رضی اللہ عنہ، (راوی کہتے ہیں کہ) چنانچہ اس دن سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کو بھی دوا پلائی گئی حالانکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی (پہلے لی گئی) قسم کی وجہ سے روزے سے تھیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 7634]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد رجاله ثقات في الجملة، لكن انفرد معمر» [ترقيم الرساله 7634] [ترقيم الشركة 7542] [ترقيم العلميه 7446]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره