☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7410
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7410
أخبرني أبو يحيى أحمد بن محمد السَّمرقندي ببُخارَى، حدثنا أبو عبد الله محمد بن نصر الإمام، حدثنا محمد بن مَعمَر، حدثنا حُميد بن حمّاد بن أبي الخُوَار (1) ، حدثنا حمزة الزيَّات، عن أبي إسحاق، عن حارثة بن مُضرِّب، قال: قال عمرُ: اللهمَّ بيِّنْ لنا في الخمر، فنزلت: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ﴾ إلى آخر الآية، فدعا النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم عمرَ فتلاها عليه، فكأنما لم تُوافِقْ من عمر الذي أراد، فقال: اللهمَّ بيِّنْ لنا في الخمر، فنزلت: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا﴾ [البقرة:219] ، فدعا النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم عمرَ فتلاها عليه، فكأنها (2) لم تُوافِقُ من عمرَ الذي أراد، فقال: اللهمَّ بيِّنْ لنا في الخمر، فنزلت: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ﴾ حتى انتهى إلى قوله: ﴿فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ﴾ [المائدة: 91] ، فدعا النبي صلى الله عليه و آله وسلم، عمرَ، فتلاها عليه، فقال عمرُ: انتَهَينا يا ربّ (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7224 - هذا صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے عرض کیا: اے اللہ! شراب کے متعلق ہمارے لیے واضح حکم بیان فرما، تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ﴾ ”تم نشے کی حالت میں نماز کے قریب نہ جاؤ جب تک تم یہ نہ جان لو کہ تم کیا کہہ رہے ہو۔“ [سورة النساء: 43] آیت کے آخر تک، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بلایا اور انہیں یہ آیت پڑھ کر سنائی، تو گویا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس حکم سے پوری طرح مطمئن نہ ہوئے جو وہ چاہتے تھے، تو انہوں نے پھر عرض کیا: اے اللہ! شراب کے متعلق ہمارے لیے واضح حکم بیان فرما، تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا﴾ ”وہ آپ سے شراب اور جوئے کے بارے میں سوال کرتے ہیں، آپ فرما دیجیے کہ ان دونوں میں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے لیے کچھ فائدے بھی ہیں، مگر ان کا گناہ ان کے فائدے سے بڑھ کر ہے۔“ [سورة البقرة: 219] ، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بلایا اور انہیں یہ آیت سنائی، تو گویا اس سے بھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا مطلوبہ اطمینان حاصل نہ ہوا، تو انہوں نے دوبارہ عرض کیا: اے اللہ! شراب کے متعلق ہمارے لیے واضح حکم بیان فرما، تب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ﴾ ”اے ایمان والو! بیشک شراب، جوا، بت اور فال کے تیر، یہ سب شیطان کے کاموں میں سے ناپاکی ہیں، پس ان سے بچو“ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد تک پہنچے: ﴿فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ﴾ ”پس کیا تم باز آ جاؤ گے؟“ [سورة المائدة: 91] ، تب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عمر کو بلایا اور انہیں یہ آیت پڑھ کر سنائی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے ہمارے رب! ہم باز آ گئے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 7410]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف من أجل حميد بن حماد بن أبي الخوار، وقد خالف أيضًا من هو أوثق منه، والصواب أنه من حديث أبي ميسرة عن عمر كما رجَّحه الدارقطني في "العلل" (207)، وسلف عند المصنف من هذا الطريق برقم (3138).» [ترقيم الرساله 7410] [ترقيم الشركة 7320] [ترقيم العلميه 7224]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (7409) Back to Bab Next Hadith → (7411)