حدَّثَناه أبو زكريا العنبري، حدثنا أبو عبد الله البُوشّنجي، حدثنا مسدَّد بن مُسرهَد أخبرنا خالد بن عبد الله، عن عطاء بن السائب، عن أبي عبد الرحمن: أنَّ عبد الرحمن صنعَ طعامًا، قال: فدعا ناسًا من أصحاب النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، فيهم عليُّ بن أبي طالب فقرأ: قل يا أيها الكافرون لا أعبدُ ما تعبدون ونحنُ عابدون ما عبدتُم، فأنزل الله ﷿: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ﴾ (1) . هذه الأسانيد كلُّها صحيحة، والحُكْمُ لحديث سفيان الثَّوري، فإنه أحفظُ من كلِّ مَن رواه عن عطاء بن السائب.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو عبد الرحمن السلمی سے روایت ہے کہ سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کھانا تیار کیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چند صحابہ کو مدعو کیا جن میں سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے، پس (دورانِ نماز) انہوں نے سورہ ﴿قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ کی تلاوت میں «لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ وَنَحْنُ عَابِدُونَ مَا عَبَدْتُمْ» ”میں ان کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم کرتے ہو جبکہ ہم ان کی عبادت کرنے والے ہیں جن کی تم نے عبادت کی“ پڑھ دیا، اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ﴾ ”اے ایمان والو! تم نشے کی حالت میں نماز کے قریب نہ جاؤ جب تک تم یہ نہ جان لو کہ تم کیا کہہ رہے ہو۔“ [سورة النساء: 43]
یہ تمام اسانید صحیح ہیں، اور فیصلہ کن حیثیت سفیان ثوری کی روایت کو حاصل ہے کیونکہ وہ عطاء بن سائب سے روایت کرنے والے تمام راویوں میں سب سے زیادہ قوی حافظے والے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 7408]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات لكن سماع خالد بن عبد الله» [ترقيم الرساله 7408] [ترقيم الشركة 7318]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح