☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7405
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7405
أخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله الشافعي ببغداد، حدثنا محمد بن الفَرَج، حدثنا حجّاج بن محمد، حدثنا رَبيعة بن كلثوم، عن أبيه كُلثوم بن جَبْر، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عباس قال: نزلَ تحريمُ الخمرِ في قبيلتين من قبائل الأنصار شَرِبوا، حتى إذا ثَمِلُوا عَبِثَ بعضُهم ببعض، فلما صَحَوا جعل الرجلُ يرى الأثرَ بوجهِه وبرأسِه ولحيتِه، فيقول: فَعَلَ بي هذا أخي فلانٌ، والله لو كان بي رؤوفًا رحيمًا ما فعل هذا بي، قال: وكانوا إخوةً ليس في قلوبهم ضغائنُ، فوقعت في قلوبهم الضغائنُ، فأنزل الله ﷿: ﴿إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ﴾ إلى قوله: ﴿فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ﴾ [المائدة: 90] ، فقال ناسٌ من المتكلِّفين هي رجسٌ، وهي في بطن فلانٍ قُتِلَ يومَ بدر، وفلانٍ قُتِلَ يومَ أُحد، فأنزل الله ﷿: ﴿لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا﴾ حتى بلغ: ﴿وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ﴾ [المائدة: 93] (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7219 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: شراب کی تحریم کا حکم انصار کے دو قبیلوں کے متعلق نازل ہوا جنہوں نے شراب پی، یہاں تک کہ جب وہ نشے میں دھت ہو گئے تو ایک دوسرے کے ساتھ دست درازی کرنے لگے، جب انہیں ہوش آیا تو آدمی اپنے چہرے، سر اور داڑھی پر زخموں کے نشانات دیکھتا اور کہتا: میرے ساتھ میرے فلاں بھائی نے یہ کیا ہے، اللہ کی قسم! اگر وہ میرے ساتھ مہربان ہوتا تو ایسا نہ کرتا؛ وہ آپس میں بھائی بھائی تھے اور ان کے دلوں میں کوئی کینہ نہ تھا لیکن شراب نے کینہ پیدا کر دیا، تب اللہ عزوجل نے یہ آیات نازل فرمائیں: ﴿إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ﴾ سے ﴿فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ﴾ تک [سورة المائدة: 90] ، اس پر کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ تو سراسر ناپاکی ہے، اور یہ ان لوگوں کے پیٹ میں بھی تھی جو جنگ بدر اور احد میں شہید ہوئے، تب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا﴾ یہاں تک کہ فرمایا: ﴿وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ﴾ [سورة المائدة: 93] [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 7405]
تخریج الحدیث
«حديث قوي، محمد بن الفرج وهو ابن محمود البغدادي الأزرق» [ترقيم الرساله 7405] [ترقيم الشركة 7315] [ترقيم العلميه 7219]
الحكم على الحديث
حديث قوي
Grade: حديث قوي
← Previous Hadith (7404) Back to Bab Next Hadith → (7406)