حدثنا علي بن حَمْشاذَ العَدْل وعبد الله بن الحسين القاضي، قالا: حدثنا الحارث بن أبي أسامة، حدثنا أبو النَّضر هاشم بن القاسم، حدثنا فُضيل بن مرزوق، حدثنا عَديّ بن ثابت، عن أبي حازم، عن أبي هريرة قال: أتى رجلٌ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: يا رسول الله، أصابني الجَهْدُ، فأرسلَ إلى نسائِه فلم يَجِدْ عندهنَّ شيئًا، فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ألَا رجلٌ يُضِيفُ هذا الليلةَ ﵀"، فقام رجلٌ من الأنصار فقال: أنا يا رسولَ الله. فذهب إلى أهله، فقال لامرأته: ضيفُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لا تَدَّخريهِ شيئًا، قالت: والله ما عندي إلَّا قوتُ الصِّبْية، قال: فإذا أراد الصِّبيةُ العَشَاءَ فنوِّميهم وتعالَيْ فأطفِئي السِّراج، ونَطْوي بطونَنا الليلةَ، ففعلَتْ ثم غَدًا الرجلُ على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"لقد عَجِبَ اللهُ - أي: لقد ضَحِكَ اللهُ ﷿ من فلانٍ وفلانةَ"، وأنزل الله تبارك تعالى: ﴿وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ﴾ [الحشر: 9] (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7176 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں سخت بھوک اور مشقت کی حالت میں ہوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی ازواج مطہرات کے ہاں قاصد بھیجا مگر ان کے پاس کچھ نہ ملا، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا کوئی ایسا شخص ہے جو اس رات اس کی مہمانی کرے؟ اللہ اس پر رحم فرمائے“، تو انصار میں سے ایک صاحب کھڑے ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، وہ اسے اپنے گھر لے گئے اور اپنی اہلیہ سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مہمان کی خاطر تواضع کرو اور کوئی چیز بچا کر نہ رکھو، اہلیہ نے کہا: اللہ کی قسم! میرے پاس بچوں کی خوراک کے علاوہ کچھ نہیں ہے، انہوں نے کہا: جب بچے رات کا کھانا مانگیں تو انہیں سلا دینا اور تم آ کر چراغ بجھا دینا، ہم اس رات فاقہ کر لیں گے، چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا، اگلی صبح وہ شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فلاں مرد اور فلاں عورت (تم دونوں میاں بیوی) کے عمل سے بہت خوش ہوا (یا مسکرایا)“، اور اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ﴾ ”اور وہ اپنی ذات پر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں اگرچہ وہ خود فاقہ کشی میں ہوں“ [سورة الحشر: 9] ۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7353]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد جيد من أجل فضيل بن مرزوق، وقد توبع.» [ترقيم الرساله 7353] [ترقيم الشركة 7272] [ترقيم العلميه 7176]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح