أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا جدّي، حدثنا إبراهيم بن حمزة، حدثنا عبد العزيز بن [أبي] (3) حازم، عن عبد الرحمن بن حَرْملة، عن عبد الله بن نِيَار الأسلمي، عن عُرْوة بن الزُّبير، قال: سمعتُ عائشة تقول: أهدَتْ أمُّ سُنبُلةَ لرسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لبنًا، فدخلَتْ عليَّ به فلم تَجِدْه، فقلت لها: إنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم نهانا أن نأكلَ طعامَ الأعراب، فدخل رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم وأبو بكر فقال:"يا أمَّ سُنبُلةَ، ما هذا معك؟" فقالت: يا رسولَ الله، لبنٌ أهديتُه لك، قال:"اسكُبي يا أمَّ سُنبُلة" فناوَلَ أبا بكر، ثم قال:"اسكُبي يا أمَّ سُنبُلة" فتناوَلَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فشرب، قالت: فقلتُ: يا بردَها على الكَبِدِ يا رسولَ الله، حدثتَنا عن طعامِ الأعراب! فقال:"يا عائشُ، إنهم ليسوا بأعرابٍ، هم أهلُ باديَتِنا، ونحن حاضِرتُهم، وإذا دُعُوا أجابوا، فليسوا بأعرابٍ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7168 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ام سنبلہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے دودھ کا تحفہ بھیجا اور وہ اسے لے کر میرے پاس آئیں لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم موجود نہ تھے، تو میں نے ان سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں دیہاتیوں (اجڈ بدوؤں) کا کھانا کھانے سے منع فرمایا ہے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ام سنبلہ! تمہارے پاس یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ دودھ ہے جو میں آپ کے لیے ہدیہ لائی ہوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ام سنبلہ! اسے پیالے میں ڈالو“، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا ابوبکر کو دیا، پھر فرمایا: ”اے ام سنبلہ! اسے ڈالو“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے پکڑا اور نوش فرمایا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ تو جگر کو ٹھنڈک پہنچانے والا ہے، لیکن آپ نے تو ہمیں دیہاتیوں کے کھانے کے متعلق (ممانعت) بتائی تھی! تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! یہ دیہاتی (جاہل بدو) نہیں ہیں بلکہ یہ ہمارے دیہی علاقوں کے رہنے والے ہیں اور ہم ان کے شہری ہیں، جب انہیں بلایا جاتا ہے تو وہ لبیک کہتے ہیں، اس لیے یہ (مذموم) دیہاتیوں میں شامل نہیں ہیں“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7345]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن.» [ترقيم الرساله 7345] [ترقيم الشركة 7264] [ترقيم العلميه 7168]
الحكم على الحديث
إسناده حسن.
Grade: إسناده حسن.