أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد البغدادي، حدثنا أبو زُرْعة عبدُ الرحمن بن عمرو الدمشقي..... [حدثنا سعيد بن بَشير] (2) عن قَتَادة، عن الحسن، عن عبد الرحمن بن سَمُرة قال: قال النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"أعاذَكَ اللهُ من أُمراءَ يكونون بعدي" قال: وما هم يا رسولَ الله؟ قال:"مَن دخلَ عليهم فصدَّقهم وأعانَهم على جَوْرِهم، فليس منِّي، ولا يَرِدُ عليَّ الحوضَ، اعلَمْ يا عبدَ الرحمن أن الصِّيامَ جُنَّة، والصلاةَ بُرْهان، يا عبدَ الرحمن، إنَّ الله أَبَى عليَّ أن يدخل الجنة لحمٌ نَبَتَ من سُحْتٍ، النارُ أَولَى به" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وشاهدُه حديثُ جابر:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7162 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبد الرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبد الرحمن! اللہ تمہیں ان حکمرانوں سے اپنی پناہ میں رکھے جو میرے بعد ہوں گے“، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ کون لوگ ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ان کے پاس جائے گا، ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے گا اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے گا، اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ میرے حوض پر آئے گا؛ اے عبد الرحمن! جان لو کہ روزہ ڈھال ہے اور نماز دلیل ہے؛ اے عبد الرحمن! اللہ تعالیٰ نے مجھ پر حرام کر دیا ہے کہ وہ گوشت جنت میں داخل ہو جو حرام مال سے پلا بڑھا ہو، آگ ہی اس کے زیادہ لائق ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کا شاہد حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7339]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف سعيد بن بشير. الحسن: هو البصري.» [ترقيم الرساله 7339] [ترقيم الشركة 7258] [ترقيم العلميه 7162]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره