حدثنا محمد بن صالح بن هانئ وإبراهيم بن عِصْمة العَدْل قالا: حدثنا السَّرِيُّ بن خُزيمة، حدثنا محمد بن سعيد بن الأصبهاني، حدثنا يحيى بن يَمَانٍ، حدثنا سفيان، عن ابن جُرَيج، عن سليمان الأحول، عن طاووس، عن ابن عباس: ﴿فَقَالَ لَهَا وَلِلْأَرْضِ ائْتِيَا طَوْعًا أَوْ كَرْهًا﴾ [فصلت: 11] ، قال للسماء: أَخرِجي شمسَكِ وقمرَكِ ونجومَكِ، وقال للأرض: شَقِّقي أنهارَكِ وأَخرِجي ثمارَكِ، فقالتا: أتيناكَ طائعين (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه، وتفسيرُ الصحابي عندهما مُسنَد (4) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 73 - على شرطهما
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿فَقَالَ لَهَا وَلِلْأَرْضِ ائْتِيَا طَوْعًا أَوْ كَرْهًا﴾ ”اللہ نے آسمان اور زمین سے فرمایا کہ تم دونوں آ جاؤ خوشی سے یا ناپسندیدگی سے“ [سورة فصلت: 11] کے بارے میں فرماتے ہیں کہ: اللہ نے آسمان سے فرمایا کہ اپنا سورج، چاند اور ستارے نکالو، اور زمین سے فرمایا کہ اپنی نہریں جاری کرو اور اپنے پھل نکالو، تو ان دونوں نے عرض کیا: ہم فرمانبردار بن کر حاضر ہیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اس کی تخریج نہیں کی، اور ان کے نزدیک صحابی کی تفسیر مسند (مرفوع) حدیث کے حکم میں ہوتی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 73]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل يحيى بن يمان- سفيان: هو الثوري-» [ترقيم الرساله 73] [ترقيم الشركة 73] [ترقيم العلميه 73]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن