☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7267
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7267
حدثنا أبو أحمد بكر بن محمد الصَّيرفي بمَرُو، حدثنا أبو قِلابة الرَّقَاشي، حدثنا أبو عتّاب سهل بن حماد، حدثنا عبد الملك بن أبي نَضْرة، عن أبيه، عن أبي سعيد الخُدْري: أنَّ يهوديةً أهدَتْ شاةً إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم سَميطًا، فلما بسط القومُ أيديَهم، قال لهم النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"كُفُّوا أيديَكم، فإنَّ عُضوًا من أعضائها يُخبرني أنها مسمومةٌ" قال: فأرسلَ إلى صاحبتِها فقال:"أسمَمْتِ طعامَك هذا؟" قالت: نعم، أحببتُ إن كنتَ كاذبًا أن أُريحَ الناسَ منك، وإن كنتَ صادقًا علمتُ أنَّ الله سيُطلعُك عليه، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"اذكُرُوا اسمَ الله وكُلُوا"، فأكَلْنا، فلم يضرَّ أحدًا منّا شيئًا (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7090 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بھنی ہوئی بکری ہدیہ کی، جب لوگوں نے اس کی طرف ہاتھ بڑھائے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اپنے ہاتھ روک لو، کیونکہ اس کا ایک عضو مجھے بتا رہا ہے کہ یہ زہر آلود ہے۔“ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس عورت کو بلا بھیجا اور دریافت فرمایا: ”کیا تم نے اس کھانے میں زہر ملایا ہے؟“ اس نے کہا: جی ہاں، میں نے سوچا کہ اگر آپ (معاذ اللہ) سچے نبی نہیں ہیں تو میں لوگوں کو آپ سے راحت دلا دوں گی، اور اگر آپ سچے ہوئے تو مجھے یقین تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس پر مطلع کر دے گا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا نام لو اور کھاؤ“، پس ہم نے کھایا اور اس نے ہم میں سے کسی کو کوئی نقصان نہ پہنچایا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7267]
تخریج الحدیث
«حديث منكر، يخالف ما صحَّ عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم من إمساكه وأصحابه عن الطعام بعدما علم أنَّ الشاة مسمومة كما سيأتي. كما أنه ورد أن بشر بن البراء بن معرور قد مات بسبب تلك الأكلة، كما سلف عند المصنف برقم (5032) و (5033)، وما ورد في "الصحيح" من تأثيرها في لهواته ...» [ترقيم الرساله 7267] [ترقيم الشركة 7185] [ترقيم العلميه 7090]
الحكم على الحديث
حديث منكر
Grade: حديث منكر
← Previous Hadith (7266) Back to Bab Next Hadith → (7268)