حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا هارون بن سليمان الأصبهاني، حدثنا عبد الرحمن بن مَهدي، حدثنا سفيان، عن الأعمش، عن خيثمة بن عبد الرحمن، عن أبي حُذيفة، عن حُذيفة، عن النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم: أنه أُتي بطعام، فجاء أعرابيٌّ كأنما يُطرَدُ، فتناول فأخذ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم بيده، ثم جاءت جارية كأنما تُطرَدُ، فأخذ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم بيدها، ثم قال:"إنَّ الشيطانَ لما أعيَيتُموه، جاء بالأعرابي والجارية يَستحلُّ بهما (2) الطعامَ إذا لم يُذكَر اسمُ الله عليه، باسمِ الله كُلُوا" (3) . قال الحاكم: أبو حذيفةَ هذا اسمه سلمة بن صُهيبة، وقد روى عن عائشة، والحديث صحيح، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7088 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں کھانا لایا گیا، اتنے میں ایک دیہاتی (اعرابی) اس طرح تیزی سے آیا گویا اسے پیچھے سے دھکیلا جا رہا ہو، اس نے کھانے کی طرف ہاتھ بڑھایا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا، پھر ایک بچی اسی طرح تیزی سے آئی گویا اسے دھکیلا جا رہا ہو، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ہاتھ بھی پکڑ لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”شیطان جب تمہاری وجہ سے (کھانا کھانے سے) عاجز آ گیا تو وہ اس اعرابی اور اس بچی کو لے آیا تاکہ ان کے ذریعے اس کھانے کو (اپنے لیے) حلال کر سکے جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو، اللہ کا نام لے کر کھاؤ۔“
ابو حذیفہ کا نام سلمہ بن صہیبہ ہے اور انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ہے، اور یہ حدیث صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7265]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،سفيان: هو الثَّوري، وأبو حذيفة: هو سلمة بن صهيب، وقال: صهيبة الأرحبي.» [ترقيم الرساله 7265] [ترقيم الشركة 7183] [ترقيم العلميه 7088]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح