حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن أبي طالب، حدثنا عبد الوهاب بن عطاء، أخبرنا سعيد، عن قَتَادة عن أنس بن مالك: أنَّ رجلًا كان على عهدِ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم يبتاعُ، وكان في عُقْدته ضعفٌ، فأتَى أهلُه رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقالوا: يا نبيَّ الله، احجُزْ على فلان، فإنه يبتاعُ وفي عُقدتِه ضعفٌ، فدعاه نبيُّ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فنهاه عن البيع، قال: يا نبيَّ الله، إني لا أصبِرُ عن البيع، فقال:"إن كنتَ غيرَ تاركٍ البيعَ، فقُلْ: ها ولا خِلَابةَ" (2) . و
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7061 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عہدِ مبارک میں خرید و فروخت کیا کرتا تھا اور اس کے معاملے (یعنی عقل یا فیصلے کی قوت) میں کچھ کمزوری تھی، اس کے گھر والے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور عرض کی: اے اللہ کے نبی! فلاں شخص پر (کاروبار کی) پابندی لگا دیں کیونکہ وہ سودا کرتا ہے اور اس کی فہم و فراست میں کمزوری ہے، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے بلایا اور اسے بیع کرنے سے منع فرما دیا، اس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں تجارت کے بغیر صبر نہیں کر سکتا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم نے بیع کرنا نہیں چھوڑنا تو (سودا کرتے وقت) یہ کہہ دیا کرو: «هَا وَلَا خِلَابَةَ» ”یہ لو اور اس میں کوئی دھوکہ نہیں ہونا چاہیے“۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7238]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل يحيى بن أبي طالب وعبد الوهاب بن عطاء» [ترقيم الرساله 7238] [ترقيم الشركة 7156] [ترقيم العلميه 7061]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح