☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7213
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7213
أخبرني محمد بن علي (1) بن دُحَيم الشَّيباني، حدثنا أحمد بن حازم الغِفاري، حدثنا مالك بن إسماعيل النَّهْدي، حدثنا الأجلح، عن الشَّعبي، عن عبد الله بن الخليل، عن زيد بن أرقم: أنَّ عليًّا بعثه النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم إلى اليمن، فارتفع إليه ثلاثةٌ يتنازعون ولدًا، كلُّ واحد يَزعُمُ أنَّه ابنُه. قال: فخَلَا باثنين، فقال: أتَطيبانِ نَفْسًا لهذا الباقي بالولد؟ قالا: لا، وخَلَا باثنين، فقال لهما مثلَ ذلك، فقالا: لا، فقال: أُراكم شُركاءَ متشاكِسون (2) وأنا مُقرِعٌ بينكم، فأقرعَ بينهم فجعلَه لأحدِهم، وأغرَمَه ثُلُثَي الدِّيَة للباقين. قال: فذكر ذلك للنبي صلى الله عليه و آله وسلم، فضحك حتى بَدَتْ نَواجِذُه (3) . قد أعرض الشيخان ﵄ عن الأجلح بن عبد الله الكِندي أصلًا، وليس في رواياته بالمتروك، فإنَّ الذي يُنقَم عليه به مذهبُه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7037 - الأجلح ليس بالمتروك
Translation: طلحہ بابر
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یمن بھیجا، وہاں ان کے پاس تین آدمی ایک بچے کے متعلق جھگڑا لے کر آئے، ان میں سے ہر ایک کا یہ دعویٰ تھا کہ وہ اسی کا بیٹا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے باری باری ان میں سے دو دو کو علیحدگی میں بلا کر پوچھا کہ کیا تم اس تیسرے ساتھی کے حق میں بخوشی بچے سے دستبردار ہوتے ہو؟ ان سب نے انکار کر دیا۔ تب آپ نے فرمایا: ”مجھے تو تم ایسے شرکاء نظر آتے ہو جو ایک دوسرے کی بات ماننے کو تیار نہیں «شُرَكَاءَ مُتَشَاكِسُونَ»، اب میں تمہارے درمیان قرعہ اندازی کروں گا“، چنانچہ آپ نے قرعہ ڈالا تو وہ بچہ ایک کے نام نکلا، آپ نے وہ بچہ اسے دے دیا اور اسے حکم دیا کہ وہ باقی دو ساتھیوں کو (بچے کی) دیت کا دو تہائی حصہ ادا کرے۔ راوی کہتے ہیں کہ جب اس واقعے کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس قدر ہنسے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی داڑھیں مبارک نظر آنے لگیں۔
شیخین نے اجلح بن عبداللہ الکندی سے اصلاً اعراض کیا ہے، حالانکہ ان کی روایات متروک نہیں ہیں، ان پر جو اعتراض کیا جاتا ہے وہ ان کے مخصوص نظریات (مذہب) کی بنا پر ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7213]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لاضطرابه، وقد سلف بيانه برقم (2865).» [ترقيم الرساله 7213] [ترقيم الشركة 7132] [ترقيم العلميه 7037]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لاضطرابه
Grade: إسناده ضعيف لاضطرابه
← Previous Hadith (7212) Back to Bab Next Hadith → (7214)