أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا عبد الوارث، عن عطاء بن السائب، عن أبي يحيى، عن ابن عباس: أنَّ رجلًا ادَّعى عند رجل حقًّا، فاختَصَما إلى نبي الله صلى الله عليه و آله وسلم، فسأله البيِّنةَ، فقال: ما عندي بيِّنةٌ، فقال للآخر:"احلِفْ"، فحَلَفَ فقال: والله ما له عندي شيء، فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"بَلَى، هو عندَك، ادفع إليه حقَّه" ثم قال له رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"شهادتُك بأنْ لا إله إلَّا اللهُ كفّارةٌ ليمينِك" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7035 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کے ذمہ کسی حق کا دعویٰ کیا، پس وہ دونوں اپنا مقدمہ لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مدعی سے گواہ طلب کیے تو اس نے عرض کیا کہ میرے پاس کوئی گواہ نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دوسرے شخص سے فرمایا: ”تم قسم اٹھاؤ“، اس نے قسم اٹھاتے ہوئے کہا: اللہ کی قسم! اس کا میرے ذمہ کچھ بھی نہیں ہے۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں (ایسا نہیں ہے)، بلکہ اس کا حق تمہارے ہی ذمہ ہے، لہٰذا اس کا حق اسے ادا کر دو“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس (مدعی) سے فرمایا: ”تمہاری یہ گواہی کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، تمہاری (اس ناحق) قسم کا کفارہ ہے (یعنی تمہارے اسلام کی برکت سے اللہ نے معاملہ ختم کر دیا)۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَحْكَامِ/حدیث: 7211]
تخریج الحدیث
«ضعيف لاضطراب عطاء بن السائب في متنه وسنده، وتفرّده به، وقد عدَّ الإمام الذهبي هذا الحديث في "ميزان الاعتدال" 3/ 72 من مناكيره.» [ترقيم الرساله 7211] [ترقيم الشركة 7130] [ترقيم العلميه 7035]
الحكم على الحديث
ضعيف لاضطراب عطاء بن السائب في متنه وسنده
Grade: ضعيف لاضطراب عطاء بن السائب في متنه وسنده