أخبرنا الحسن بن يعقوب العدل، حدَّثنا يحيى بن أبي طالب، حدَّثنا عبد الوهاب بن عطاء، حدَّثنا سعيدٌ بن أبي عَرُوبة، عن قَتادةَ، عن أنس بن مالك قال: افتخرَ الحيَّانِ من الأنصار الأوسُ والخزرجُ، فقالتِ الأوسُ: مِنَّا مَن اهتزَّ لموته عرشُ الرحمن سعدُ بن معاذ، ومِنَّا من حَمَتْه الدَّبْرُ عاصمُ بن ثابت بن الأَقلَح، ومِنَّا مَن غسَّلته الملائكةُ حنظلةُ ابن الراهب، ومِنَّا من أُجيزت شهادتُه بشهادةِ رجلينِ خُزيمةُ بن ثابت. وقال الخزرجيُّون: مِنَّا أربعةٌ جمعوا القرآنَ لم يجمعه غيرُهم: أُبيُّ بن كعب، ومعاذُ بن جبل، وزيدُ بن ثابت، وأبو زيد (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6977 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے دو قبیلوں اوس اور خزرج نے ایک دوسرے پر فخر کیا، قبیلہ اوس والوں نے کہا: ہم میں وہ شخصیت (سعد بن معاذ) موجود ہے جس کی وفات پر رحمن کا عرش جھوم اٹھا، اور ہم میں وہ (عاصم بن ثابت بن اقلح) ہے جس کے جسدِ مبارک کی حفاظت بھڑوں «الدَّبْرُ» نے کی، اور ہم میں وہ (حنظلہ بن راہب) ہے جسے فرشتوں نے غسل دیا، اور ہم میں وہ (خزیمہ بن ثابت) ہے جس کی اکیلے کی گواہی دو مردوں کی گواہی کے برابر قرار دی گئی؛ جبکہ قبیلہ خزرج والوں نے کہا: ہم میں چار ایسی ہستیاں ہیں جنہوں نے مکمل قرآن جمع کیا اور ان کے علاوہ کسی نے اسے (اس طرح) جمع نہیں کیا: ابی بن کعب، معاذ بن جبل، زید بن ثابت اور ابوزید (رضی اللہ عنہم اجمعین)۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7153]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد قوي.» [ترقيم الرساله 7153] [ترقيم الشركة 7072] [ترقيم العلميه 6977]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح