☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7134
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7134
أخبرنا أبو الحسين أحمد بن عثمان بن يحيى المُقرئ ببغداد، حدَّثنا أبو قلابة الرَّقَاشي، حدَّثنا أبو حُذيفة، حدَّثنا زهير بن محمد، عن عبد الله بن محمد بن عَقيل، عن حمزة بن أبي سعيد الخُدْري، عن أبيه قال: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول على المنبر:"ما بالُ أقوامٍ يقولون: إنَّ رَحِمي لا تنفعُ؟ بلى والله، إِنَّ رَحِمي موصولةٌ في الدنيا والآخرة. وإنِّي أيها الناس فَرَطُكم على الحوض، فإذا جئتُ قام رجالٌ، فقال هذا: يا رسولَ الله، أنا فلانٌ، وقال هذا: يا رسولَ الله، أنا فلانٌ، وقال هذا: يا رسولَ الله، أنا فلانٌ (2) ، فأقولُ: قد عرفتُكم، ولكنَّكم أحدَثتُم بعدي ورجعتُم القَهْقَرى" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6958 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا حمزہ بن ابی سعید خدری اپنے والد (سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ان لوگوں کا کیا حال ہے جو یہ کہتے ہیں کہ میرا رشتہ (قرابت) نفع نہیں دے گا؟ کیوں نہیں، اللہ کی قسم! میرا رشتہ و قرابت دنیا اور آخرت (دونوں) میں جڑا ہوا ہے۔ اور اے لوگو! میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو (استقبال کرنے والا) ہوں گا، پس جب میں وہاں ہوں گا تو کچھ لوگ کھڑے ہوں گے، ان میں سے کوئی کہے گا: یا رسول اللہ! میں فلاں ہوں، اور کوئی کہے گا: یا رسول اللہ! میں فلاں ہوں، تو میں کہوں گا: میں نے تمہیں پہچان لیا ہے لیکن تم نے میرے بعد (دین میں) نئی چیزیں نکال لی تھیں اور تم الٹے قدموں (پچھلے دین کی طرف) پھر گئے تھے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7134]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لتفرد عبد الله بن محمد بن عقيل به وهو ليس بالقوي، وقد اضطرب في روايته، فمرةً يرويه عن حمزة بن أبي سعيد، وأخرى عن سعيد بن المسيب، وثالثة عن عبد الرحمن بن أبي سعيد، وحمزة بن أبي سعيد تفرَّد بالرواية عنه ابن عقيل، ولم يؤثر توثيقه عن معتبَر.» [ترقيم الرساله 7134] [ترقيم الشركة 7053] [ترقيم العلميه 6958]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لتفرد عبد الله بن محمد بن عقيل به وهو ليس بالقوي
Grade: إسناده ضعيف لتفرد عبد الله بن محمد بن عقيل به وهو ليس بالقوي
← Previous Hadith (7133) Back to Bab Next Hadith → (7135)