☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7066
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7066
أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل بن محمد الشَّعراني، حدَّثنا جَدِّي، حدَّثنا إسماعيل بن أبي أوَيس، حدثني سليمان بن بلال، عن موسى بن عُبيدة، عن عبد المجيد بن سهيل الزُّهْري، عن أبي سلمة بن عبد الرحمن، عن الشِّفاء ابنةِ عبد الله قالت: جئتُ يومًا حتى دخلتُ على النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم فسألتُه وشكوتُ إليه، فجعل يعتِذرُ إليَّ، وجعلتُ ألومُه، قالت: ثم حانت الصلاةُ الأولى فدخلتُ بيت ابنتي، وهي عند شُرَحْبيل ابن حَسَنة، فوجدتُ زوجَها في البيت، فجعلتُ ألومُه، وقلت: حضرتِ الصلاةُ وأنت هاهنا؟! فقال: يا عمَّةُ، لا تَلُوميني؛ كان لي ثوبان استعار أحدَهما النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم [فقلتُ] : أنا ألومُه وهذا شأنُه! فقال شُرَحبيل: إنما كان في أحدِهما دِرعٌ (4) فَرَقَعناه (5) . ذكر أمِّ عبد الله ليلى بنت أبي حَثْمة القُرشية العَدَوية ﵂
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6892 - حذفه الذهبي من التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدہ شفاء بنت عبداللہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کسی چیز کا سوال کیا اور اپنی تنگیِ حالات کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے سامنے معذرت پیش کرنے لگے اور میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر (محبت و اپنائیت کی بنا پر) تھوڑا گلہ کرنے لگی، انہوں نے بیان کیا کہ پھر ظہر کی نماز کا وقت ہو گیا تو میں اپنی بیٹی کے گھر چلی گئی جو شرجیل بن حسنہ کے نکاح میں تھیں، میں نے ان کے شوہر کو گھر میں پایا تو میں ان پر بھی گلہ کرنے لگی اور کہا کہ نماز کا وقت ہو گیا ہے اور تم ابھی تک گھر بیٹھے ہو؟ انہوں نے کہا: اے خالہ! مجھ پر گلہ نہ کیجیے، میرے پاس صرف دو ہی کپڑے تھے جن میں سے ایک نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (پہننے کے لیے) عاریتاً منگوا لیا ہے، (شفاء کہتی ہیں) یہ سن کر میں نے خود سے کہا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر گلہ کر رہی ہوں جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی (ایثار و فقر کی) یہ حالت ہے کہ آپ کے پاس پہننے کو اپنا کپڑا تک نہیں! شرجیل نے بتایا کہ ان دو کپڑوں میں سے بھی ایک میں پیوند لگا ہوا تھا جسے ہم نے خود جوڑا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7066]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف من أجل موسى بن عبيدة: وهو الرَّبَذي.» [ترقيم الرساله 7066] [ترقيم الشركة 6986] [ترقيم العلميه 6892]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (7065) Back to Bab Next Hadith → (7067)